بیجنگ۔28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اینڈی مرے اور ایلکس ڈی مینار پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔چین میں جاری ایونٹ میں مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں اسٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ گوفن کو راست سٹوں میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ آسٹریلیائی کھلاڑی ایلکس ڈی نے امریکی کھلاڑی میکڈونلڈ کو 1-6، 7-6 اور 6-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔