مرے اور جوکووچ کوارٹر فائنل میں داخل

لندن ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کیون اینڈرسن کو راست سیٹوں میں 6-4 ، 6-3 ، 6-7(8-6) سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ایک اور مقابلہ میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے چوتھے راونڈ کے مقابلہ میں فرانسیسی ٹینس اسٹار جو ویلفریڈ سونگا کو باآسانی 6-3 ، 6-4، 7-6(5) سے شکست دیتے ہوئے متواتر 21 ویں مرتبہ گرانڈ سلام کے کوارٹر فائنل میں اور متواتر چھٹویں مرتبہ ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

نیدرلینڈس کو خلا کے سفر کی پیشکش
دی ہیگ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی کپ میں شاندار مظاہروں کا انعام دیا جانا عام ہے لیکن نیدرلینڈس کی ٹیم اگر فیفا ورلڈ کپ 2014ء میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو پھر اس کے کھلاڑی خلا کا سفر کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے ملک کی ایک معروف ایرواسپیس انجینئرنگ کمپنی جو ’’ایس ایکس سی‘‘ کے نام سے مشہور ہے، اس نے پیشکش کی ہیکہ اگر نیدرلینڈس کی ٹیم ورلڈ کپ حاصل کرتی ہے تو اس کے 23 اراکین پر مشتمل ٹیم کو خلاء میں بھیجا جائے گا۔