اسلام آباد ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محروس سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج اپنی دختر مریم نواز سے گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی۔ ان کی پارٹی نے کہاکہ ایون فیلڈ اثاثہ جات کیس میں ان دونوں کو سزاء ہونے کے بعد گذشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا تھا۔ جب سے اب تک ان کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے لیڈر سینیٹر پرویز راشد نے کہا کہ انہوں نے اپنے دیگر پارٹی رفقاء کے ساتھ جیل میں آج شریف خاندان سے ملاقات کی۔ 68 سالہ نواز شریف اپنی 44 سالہ دختر مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر علی الترتیب 10 سال ، 7 اور ایک سال کی سزاء کاٹ رہے ہیں۔ ان تمام کو راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں رکھا گیا ہے۔ لندن میں چار لکژری فلائیٹس کی ملکیت کے مسئلہ پر 6جولائی کو انہیں احتساب عدالت نے ماخوذ کیا تھا۔ جیل کے باہر راشد نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ان کی پارٹی کو کامیابی ملے گی۔