نیالکل میں گورنمنٹ ہاسپٹل کا افتتاح ، ٹی ہریش راؤ کی مخاطبت
نیالکل /31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل کے موضع مرزا پور بی میں ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ کے ہاتھوں 4.5 کروڑ روپیوں کی لاگتی گورنمنٹ ہاسپٹل کی وسیع عمارت کا افتتاح عمل میں آیا ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے عوامی جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست تلنگانہ کی عوام کو کارپوریٹ ہاسپٹل کی طرز پر بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کی کوشاں ہے ۔ گورنمنٹ ہاسپٹل مرزا پور میں عصری آلات مشین اور ماہر ڈاکٹرس مریضوں کی ہر بیماری کی مفت بہتر تشخیص کی جائے گی ۔ جس کے بعد نیالکل منڈل کی عوام کو حصول علاج کی غرض سے مجبوراً حیدرآباد سنگاریڈی بیدر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جو کہ ٹی آر ایس حکومت کا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات ملک بھر میں مثال ہے زرعی کسانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیحات دیتے ہوئے فی ایکڑ 4 ہزار روپئے حریف اور ربیع سرمایہ کاری کیلئے فی ایکڑ 8 ہزار روپئے سالانہ ادا کیا جارہا ہے اور مشن بھاگیرتا کے تحت گھر گھر صاف و شفاف پینے کا پانی سربراہی کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ظہیرآباد قومی شاہراہ 65 ریلوے بریج کی تعمیر کیلئے 9 کروڑ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے رکن اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر جے گیتاریڈی کانگریس قائد پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے گیتا ریڈی کانگریس دور اقتدار میں 5 سالہ وزراء میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد I بھی فلاحی اقدامات کو انجام نہیں دیا ۔ عوام سے ملاقات کرنے کیلئے ان کے پاس وقت ہی نہیں تھا اور آج کانگریس پارٹی کی اقتدار سے محرومی کے بعد عوامی مسائل کو یاد کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فلاحی روشناں اسکیمات کو عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ ایم پی ظہیرآباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز سے کامیاب نمائندگی انجام دیتے ہوئے پارلیمانی ظہیرآباد تا بیدر 4 فور لائین روڈ کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے اور حلقہ پارلیمانی ظہیرآباد میں کروڑوں روپیوں کے مصارف سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ جلسہ عام سے ایم ایل سی محمد فریدالدین نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس زاہدہ بی سرپنچ مرزا پور شیخ شفیع الدین صدر میناریٹی نیالکل شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے شیوا کمار محمد یعقوب صدر ٹاون ٹی آر ایس محمد حسام کملا بائی صدر ایم پی پی رویندر صدر ٹی آر ایس نیالکل محمد محبوب علی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین ماہرین ڈاکٹرس عوام کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔