ایم ایل سی محمد فریدالدین کا اچانک دورہ گورنمنٹ ہاسپٹل مریضوں سے ملاقات
نیالکل /3 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت ریاست تلنگانہ کے گورنمنٹ ہاسپٹلس میں مکمل مفت علاج اور بہتر کارکردگی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قانون ساز کونسل ٹی آر ایس محمد فریدالدین نے اچانک گورنمنٹ ہاسپٹل حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کا دورہ کیا اور ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی تشخص کرتے ہوئے صحت اور طبی امداد کے متعلق تفصیلات موصول کی ۔ عوامی شکایتوں پر ایم ایل سی محمد فریدالدین نے ڈاکٹرس عملہ پر سخت برہمی ظاہر کی اور آئندہ عوامی شکایت پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چیف منسٹر کے چندرہ شیکھر راؤ مختلف امراض میں مبتلا مریضؤں کو بہتر علاج اور نگہداشت کیلئے کوشاں ہیں ۔ حکومت غریب عوام کو بہتر معیاری علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے عصری ٹکنالوجی علاج کو متعارف کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل جھرہ سنگم کوہیر کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں عوام بہتر علاج معالجہ کی غرض سے آتی ہے اور ایسے میں ڈاکٹرس کا اولین فریضہ یہ ہے کہ وہ غریب عوام کو بہتر علاج و نگہداشت کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں ۔ ایم ایل سی محمد فریدالدین نے کہا کہ ریونیو ڈیویژن ظہیرآباد میں 150 سے زیادہ کی قابل لحاظ تعداد گورنمنٹ ہاسپٹلس سے رجوع ہوتی ہے جس میں حکومت کی جانب سے کارپوریٹ ہاسپٹل کی طرز کے ادویات فراہم کیا جارہا ہے ۔ ایم ایل سی محمد فریدالدین نے کہا کہ وہ نیالکل کوہیر جھرہ سنگم ظہیرآباد کے گورنمنٹ ہاسپٹلس کا کبھی بھی اچانک دورہ کرنے اور عوامی مسائل کی سماعت کرنے کا انکشاف ظاہر کیا ۔ اس موقع پر مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس ، مرلی کرشنا گوڑ صدر ٹاون ٹی آر ایس ، محمد مظہر شیوا کمار ، سلیم کے علاوہ دیگر قائدین ٹی آر ایس موجود تھے ۔