مریال گوڑہ ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 12 فبروری بروز جمعرات صبح ساڑھے دس بجے بمقام مسلم شادی خانہ نزد منصف کورٹ کھمم روڈ مریال گوڑہ میں ’’ اصلاح معاشرہ ‘‘ کے عنوان پر جلسہ منعقد ہوگا۔ صدارت مولانا مفتی امان اللہ قاسمی خطیب مسجد عرفات و ناظم مدرسہ مدینہ العلوم مریال گوڑہ کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا محمد امیر اللہ قاسمی ناظم مدرسہ سراج العلوم و سراج النبات محبوب نگرہوںگے ۔شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا ۔
خاتون کے ساتھ ناشائستہ حرکت پر نربھئے کیس درج
یلاریڈی ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے کونڈا پور موضع کے حدود والے تالے پور تانڈا سے تعلق رکھنے والا شیوا لال کے خلاف نرھئے قانون کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر مسٹر ناگراجو کے مطابق اس علاقہ کی ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آنے پر خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے شیوالال کے خلاف نرھئے کیس درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔