سیونی23نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امیت شاہ نے مرکز میں ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت بننے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت ہی ملک کا صحیح معنوں میں ترقی کر سکتی ہے۔امیت شاہ نے مدھیہ پردیش کے ضلع سیون کے لکھنادون میں پارٹی امیدوار کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس حکومت پر جم کر حملہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران ملک میں دراندازی میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ اس میں کانگریس کو ووٹ بینک نظر آتا تھا۔ آسام میں بی جے پی کی حکومت آئی تو قومی شہری رجسٹریشن (این آر سی) کے ذریعے 40 لاکھ دراندازوں کی شناخت کرنے کا کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی حکومت بننے کے بعد دراندازوں کو باہر کیا جائے گا۔