نئی دہلی ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی کابینہ کے کل منعقد شدنی اجلاس سے قبل مرکزی وزیر قانون کپل سبل نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے بعض آرڈیننس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
راج ناتھ سنگھ نے گجرات فساد پر معافی نہیں مانگی : بی جے پی
نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کہا کہ پارٹی صد راج ناتھ سنگھ نے گجرات فساد کیلئے مسلمانوں سے معذرت خواہی نہیں کی ہے ۔ پارٹی ترجمان مختار عباس نقوی نے کہا کہ بی جے پی صدر نے معذرت نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ماضی کے کسی مسئلہ کیلئے معذرت نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور ہمیں معذرت کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔ ذرائع ابلاغ میں کہا گیا تھا کہ راج ناتھ سنگھ نے مسلمانوں سے معذرت خواہی کی ہے ۔