حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر برائے خارجہ امور برائے ریاست وی کے سنگھ ایک کلیدی اہمیت کے حامل اجلاس میں فینانس و دیگر امور زیر بحث آئیں گے ۔ 6 مئی کو سمینار میں جو انڈین اسکول آف بزنس ( آئی ایس بی ) میں منعقد ہوگا خطاب کریں گے ۔ ’دکن ڈائیلاگ 2018 ‘ جو مرکزی شعبہ فارین امور آئی ایس بی کے مشترکہ مساعی سے منعقد ہورہا ہے ۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ اس کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گے اور وی کے سنگھ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس اجلاس میں ترقی کے معاشی ڈپلومیسی ، تجارتی اور معاشی تعلقات برائے ریاستیں ، اقوام و دیگر کے لیے یادداشت برائے سمجھوتہ ( ایم او یو ) پر دستخط کریں گے ۔ پالیسی ساز ، صنعت کار ، ماہرین معاشیات ، تاجرین ، بزنس مین ، دوسرے ممالک کی اہم شخصیات ، دیگر شعبوں و زمروں سے تعلق رکھنے والی اہم ترین شخصیات و دیگر اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات اور آراء کو پیش کریں گے اور دوسروں کی سوچ کو سماعت کرتے ہوئے ریاستوں اور اقوام کو معاشی ترقی اور تجارتی تعلقات میں وسعت دینے کے لیے استعمال کریں گے ۔۔