بیدر 3 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی جی شیٹکار صدر بیدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ایک اور یادداشت مرکزی وزیر ریلوے ڈی وی سدا نند گوڑا کو روانہ کرتے ہوئے مرکزی کابینہ میںانہیں ریلوے کا قلمدان حاصل ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ سابق وزیر ریلوے ملیکارجن کھرگے کی جانب سے اعلان کردہ اور شروع کئے گئے ریلوے اسکیمات جیسے ریلوے ڈیویژن آفس قائم کرنا ،ریلوے کوچ فیاکٹری ،نئے ریلوے لائن کی تعمیر جیسے کاموں پر تیزی کے ساتھ عمل آوری کی جائے گی۔ بیدر گلبرگہ ریلوے لائن کے کام 13 سال سے تعطل کا شکار ہیں۔ مذکورہ ریلوے لائن مکمل ہونے کے بعد علاقہ کی عوام کو دہلی جانے سے 400 کیلو میٹر فاصلہ کی کمی ہوگی اور 6 گھنٹے کا وقت کم ہوگا ۔ بیدر گلبرگہ ریلوے لائن کیلئے زائد رقومات جاری کی جائیں۔ بیدر سے یشونت پور ،بنگلور چلائی جاے والے ٹرینہفتہ میں 3 دن کے بجائے روزانہ چلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔