نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ للت مودی کو وزیر خارجہ سشما سوراج اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کی جانب سے فراہم کی ہوئی مدد کے بارے میں پیدا ہونے والے تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ راجناتھ سنگھ نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ مودی کیساتھ منفرد شناختی اتھاریٹی آف انڈیا کے ایک اجلاس کے موقع پر جو وزیر اعظم کے دفتر میں منعقد ہوئی تھی‘ علحدہ طور پر دوبدو ملاقات کی۔ ذرائع کے بموجب مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نے سشما سوراج اور سندھرا راجے کے تنازعہ میں ملوث ہونے کے بارے میں تبادلے خیال کیا ۔ اپوزیشن اُن دونوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہا ہے تاہم تبادلہ خیال کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔