مرکزی ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں تبدیلی کا منصوبہ نہیں: حکومت

نئی دہلی11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں اضافہ یا کمی کی کوئی تجویز نہیں رکھتی۔ لوک سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی۔ مرکزی سرکاری ملازمین کی موجودہ سبکدوشی کی عمر 60 سال ہے۔