مرکزی دہلی امریکہ کی رہنی والی غیر ملکی ہندوستان کی عصمت ریزی کا واقعہ

نئی دہلی: ایک 22سال کی این آر ائی خاتون کی مرکزی دہلی کے نبی کریم علاقے میں ہریانہ کے ساکن ایک شخص نے عصمت ریزی کی جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مذکورہ 22سال متاثرہ امریکہ سے ہندوستان اسٹوڈنٹ ویزا پر ائی تھی۔ ہندوستان آمد پر اس کی دوستی تین اشخاص ہوئے جنھوں نے چہارشنبہ کے روز اس کو پارٹی پر مدعو کیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی عزت گرفتار شخص نے لوٹی جب ماباقی دو کچھ خریدنے کے لئے باہر گئے تھے۔مشتبہ شخص کے خلاف پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا جس کو ایک روز قبل پولیس نے گرفتار کرکے دہلی ہائی کورٹ میں پیش کیاجہاں پر اس کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

پولیس نے لاگ بک اور سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط کرلی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے خبر کے مطابق پولیس عہدیداروں نے کہاکہ متاثرہ خاتون نے ہفتہ کے روز مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروایا ہے۔