میدک میں منعقدہ جلسہ عام سے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی مخاطبت
میدک /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کی 16 نشستوں پر پارلیمانی کانگریس امیدواروں کی کہیں بھی خواتین حاصل ہونا مشکل ہے ۔ ریاست میں ٹی آر ایس لہر چل رہی ہے ۔ یہاں کبھی بھی بھاجپا کے قدم جمنا ناممکن ہے ۔ نئی ریاست کی فلاح و بہبود اور یہاں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے مرکزی سرکار پر دباؤ بنانے کیلئے حلیف جماعت ایک نشست کے ساتھ پوری 17 نشستوں پر ٹی آر ایس کی کامیابی ضروری ہے ۔ ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ جناب کے تارک راما راؤ حلقہ لوک سبھا میدک کے ایک اہم جلسہ سے جو ٹاون کے سی ایس آئی گراؤنڈ میں منعقد ہوا مخاطب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس تقریب کی صدارت موجودہ ایم پی میدک مسٹرکے پربھاکر ریڈی نے کی ۔ جبکہ مقامی ایم ایل اے پدما دیویندر ریڈی نے کارروائی چلائی ۔ مسٹر کے ٹی آر نے اپنی سلسلہ تقریر میں کہا کہ تلنگانہ سرکار کی جانب سے احیاء کردہ فلاحی اسکیمات و پروگرامس کا دیگر ریاستوں کی حکومتیں بلکہ مرکز کی بھاجپا سرکار بھی تقلید کرتی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ہر پارلیمانی نشست پر یہاں کے رائے دہندے اور کارکن صرف یہی سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں کہ اس حلقہ سے اکثریت زیادہ سے زیادہ دیں گے ۔ یعنی مسابقتی خطوط پر چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس 16 پارلیمنٹ ارکان کو لیکر دہلی کی مرکزی سرکار کے قیام میں اہم رول ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا سب سے بڑا اہم رول ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا سب سے بڑا اہم ذخیرہ آب کالیشورم پراجکٹ کو قومی درجہ کے حصول کیلئے وزیر اعلی کے سی آر نے کئی چکر لگاتے ہوئے مودی سرکار سے مطالبہ کیا لیکن مودی سرکار کے کان پر جوں تک نہیں رہیں گی ۔ یہاں کی منفرد اسکیموں مشن کاکتیہ اور مشن بھگیرتا کیلے مودی سرکار نے ایک روپیہ بھی نہیں جاری کیا ۔ مسٹر کے ٹی آر نے کہا کہ حالیہ دیہی مجالس مقامی کے انتخابات میں ٹی آر ایس کو 30 فیصد سے زائد نشستیں حاصل ہوئیں۔ جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد افراد شریک تھے ۔ کے ٹی آر کی پہلی مرتبہ بحیثیت ورکنگ پریسیڈنٹ آمد پر سارا ٹاون گلابی بن چکا تھا ۔ اس جلسہ کو رکن پارلیمنٹ میدک بھاسکر ریڈی ایم ایل سی محمد فاروق حسین ، ایم ایل اے سدی پیٹ ہریش راؤ ، پٹن چیرو ایم ایل اے مہیپال ریڈی ، ایم ایل اے میدک پدما ریڈی ، رام لنگاریڈی دوباک ، مدن ریڈی ، نرساپور چنتاپربھاکر نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد محترمہ راجہ منی مرلیدھر بھوپال ریڈی ، نریندر ناتھ صدرنشین مائننگ کارپوریشن مسٹر سبھاش ریڈی صدرنشین فوڈ کارپوریشن الیکشن ریڈی صدر نشین اسٹیٹ بیوریج کارپوریشن مسٹر دیوی پرساد صدر نشین ہاوزنگ کارپورشین بھوم ریڈی چیرمین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ ، سوما شیکھر راؤ آر ست نارائن ، وائس چیرمین بلدیہ مسٹر اشوک ، جناب ایم اے حکیم ایڈوکیٹ ، چندرا گوڑ ، وی پرتاب ریڈی کے علاوہ بلدیہ میدک کے کونسلرس پارٹی قائدین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔