چینائی ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرن نائر کے بعد ایک اور کھلاڑی مرلی وجئے نے قومی سلیکٹروں سے روابط کی کمی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیاہے۔ ممبئی مرر کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے بعد ٹیم سے باہر نکلے جانے کے بعد سے ایم ایس کے زیر قیادت انتخابی کمیٹی نے اس معاملے میں ان سے بات چیت نہیں کی ۔ مرلی وجے نے انگلینڈ ٹسٹ سیریز میں چار اننگز سے 26 رنزہی بناپائے جس کے بعد تیسرے ٹسٹ سے انہیں ٹیم سے خارج کردیا گیااس پر مرلی نے کہا کہ نہسلیکٹر اور نہ ہی کسی دوسرے شخص نے مجھ سے انگلینڈ میں بات کی اور آج تک بھی میں رابطہ کرنے میں ناکام ہوں۔