ناگپور ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی نے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر پہنچ کر سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہیکہ انہوں نے نئی حکومت میں باعزت مقام یقینی بنانے کی خواہش کی ہے اور پارٹی میں نظرانداز کرنے کی شکایت کی۔ این ڈی اے دورحکومت میں وزیر فروغ انسانی وسائل رہنے والے مرلی منوہر جوشی نے آر ایس ایس قیادت سے مداخلت کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی خواہش کی کہ سینئر پارٹی قائدین کو مرکز میں اگر بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت قائم ہوں تو عزت و مقام ملے۔ پارٹی میں مودی کے طرزعمل پر ناراضگی پائی جاتی ہے۔