مرغ اور دیگر اشیاء ضبط ، پولیس کے کئی مقامات پر دھاوے
حیدرآباد ۔ /22 فبروری (سیاست نیوز) سائبر آباد کے اسپیشل آپریشن ٹیم نے مرغ بازی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مرغ بازی میں استعمال کئے جانے والے مرغے اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ۔ انسپکٹر ایس او ٹی ایسٹ مسٹر ایس اومیندر نے بتایا کہ ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں واقع سبھاش نگر یمجال میں مرغ بازی کی اطلاع پر ان کی ٹیم نے وہاں پر دھاوا کیا اور 36 وی سبرامنیم ، 32 سالہ کے سبا راؤ ، 36 سالہ سی ایچ وینکٹیش ، 50 سالہ پی انکیا ، 28 سالہ وی سائیلو کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 14720 نقد رقم ، چار موبائیل فون ، تین مرغے ، 23 چھوٹے خنجر اور 3 موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے انہیں ونستھلی پورم پولیس کے حوالے کردیا ۔