حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) شوگر کی بیماری سے دلبرداشتہ ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ سائی لیلہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون گائتری نگر علاقہ کے ساکن پروین کمار کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ شوہر کام پر جانے اور بچے اسکول جانے کے بعد اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں طبی جانچ کروائی گئی تھی اور ٹسٹوں میں خاتون کو شوگر اور بی پی کی تصدیق ہوئی تو تب سے خاتون ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے