مرسی کے فرزند کو جیل

قاہرہ ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے فرزند اور ایک ساتھی کو افیون رکھنے اور اس کے استعمال پر ایک سال جیل کی سزاء سنائی۔ عبداللہ مرسی (19) سال اور ان کے دوست کو یکم ؍ مارچ کو مبینہ طور پر افیون رکھنے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ قاہرہ کے شمالی صوبہ قلیوبیہ میں سڑک کے کنارے پارک کی گئی کار میں یہ دونوں افیون کے ساتھ گرفتار کئے گئے۔ دوسرے دن انہیں رہا کردیا گیا لیکن طبی معائنوں میں مثبت رپورٹ برآمد ہوئی۔ صوبہ قلیوبیہ کی عدالت نے ان دونوں کو فی کس ایک سال جیل اور 10 ہزار مصری پاونڈ جرمانہ کی سزاء سنای۔