محبوب نگر۔/6جون، ( ذریعہ فیاکس ) ضلع محبوب نگر میں جاری جشن تاسیس تلنگانہ کے موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ کے قائدین ریاستی قائد مرزا قدوس بیگ اور ضلع قائد محمد سراج الدین کو ان کی دیرینہ سماجی، ادبی و شعری خدمات کو حکومت تلنگانہ نے تسلیم کرتے ہوئے توصیف نامہ، شال پوشی، مومنٹو اور نقد رقم سے نوازا ہے۔ یاد رہے کہ تحریک تلنگانہ میں مسلم لیگ محبوب نگر تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ رہتے ہوئے تحریک کے ہر پروگرام میں اول دستہ ثابت کراچکی ہے چونکہ مرزا قدوس تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ضلع کوچیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر ضلع عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا۔