میرپور۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم کھلاڑیوں کیلئے میدان میں آگئے۔ فاسٹ بولر اور کپتان نے کہا کہ نظرانداز کئے جانے والے زیادہ تر کرکٹرز اوسط درجہ کی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اور سنٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے سے ان کے خاندان پر منفی اثر پڑے گا لہٰذا بورڈ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔یاد رہے کہ بی سی بی نے کنٹراکٹ میں سے 6 کھلاڑیوں کو نکال دیا ہے۔