حیدرآباد 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے علاقہ مراد نگر میں 21 اکٹوبر کی شب اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک زنخہ کو بچوں کو اغواء کرنے کے شبہ میں مقامی عوام نے زدوکوب کیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور بچوں کو اغواء کرنے والی ٹولی کی افواہ عام ہوگئی اور عوام مراد نگر میں کثیر تعداد میں جمع ہوگئے۔ مشتبہ شخص نے مراد نگر کے ایک مکان میں پناہ لی جس کو پولیس آصف نگر نے اپنی حراست میں لے لیا۔ عوام کو منتشر کرنے پولیس نے ہلکا سا لاٹھی چارج کیا۔