پیشاور۔مقدس ماہ صیام کے موقع پر افطاری کا اہتمام کرنا ایک عام بات ہے مگر پاکستان کے شہر پیشاور میں افطاری کا انتظام مذہبی روداری کی ایک بہترین مثال بن گئی ہے۔
سکھ برداری کی جانب سے فٹ پاتھ اور اسپتال میں افطاری کے انتظام کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتی ہے۔
روزداروں کی پیاس او ربھوک کو دور کرنے کے لئے افطاری کا اہتمام کرنے والی پاکستان کی سکھ برداری نے اپنے اس عمل کے ذریعہ ساری دنیا کے لئے ایک مذہبی روداری اورہم آہنگی کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے ۔