طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : حضرات یوسفینؒ کے عرس کے موقع پر 6 ذی الحجہ بعد نماز عشاء ریڈہلز طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ بہ طرح ذیل منعقد ہوگا ۔ ’ یوسفینؒ آپ کا آندھی میں دیا جلتا ہے ‘ ۔ محمد ضیا عرفان قادری حسامی کے بموجب شعرائے کرام نعت و منقبت سنائیں گے ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب یکم ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا اختر فیضی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد اکرم الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا عبدالملک مظاہری مخاطب کریں گے ۔۔
محفل فیضان حضرت نذر محبوب شاہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : ماہانہ محفل فیضان حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ یکم ستمبر آستانہ عالیہ فیض النذر موضع ڈی پوچم پلی منڈل قطب اللہ پور ضلع رنگاریڈی زیر نگرانی مولانا منصور احمد شاہ قادری النذری بعد عشاء مقرر ہے ۔ بعد عصر چادر گل شجرہ خوانی و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ بعد عشاء محفل کا آغاز حافظ منور قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا سید یوسف قادری و دیگر نعت خواں بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء یکم ستمبر بروز جمعرات بعدنماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔
حلقہ ذکر جہری
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : شاخ خانقاہ نوریہ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں جمعرات کو بعد نماز عشاء حلقہ ذکر جہری مقرر ہے ۔ مولانا محمد ابرار اللہ شاہ نوری اور مولانا محمد سلطان علی شاہ نوری کا خطاب ہوگا ۔۔
جماعت اسلامی ہند کا
’ امن و انسانیت مہم ‘ کا اختتامی جلسہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند کا ’ امن وانسانیت مہم ‘ کا اختتامی جلسہ عام 4 ستمبر اتوار کو صبح 11 تا 2 بجے دن نوری پیالیس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ چوراہا نزد چندرائن گٹہ منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت جناب حامد محمد خاں امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ کریں گے ۔ جب کہ اس جلسہ سے انجینئر ایس امین الحسن (بنگلور ) رکن مرکزی شوری مجلس شوری جماعت اسلامی ہند ، جناب ضیا الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ، پروفیسر اپوروانند ( دہلی یونیورسٹی ) ، دلت قائد رام ابھنیو جنرل سکریٹری کلا نرملنا پورٹا سمیتی ( کے این پی ایس ) اور مسٹر کے گوردھن ریاستی سکریٹری ( سی پی آئی ایم ایل ) سوامی سری ودیا گنیش نند بھارتی ( بیگم پیٹ مٹھ ) ، جناب وینو گوپال ( جنرل سکریٹری تلنگانہ برہمنا سیوا سمتھا ) کے علاوہ دیگر قائدین مخاطب کریں گے ۔ جلسہ عام کا مقصد ملک میں بڑھتی فرقہ وارانہ منافرت کی روک تھام ، بھائی چارگی ، امن و انسانی احساسات کا فروغ اور مسلمانوں ، دلتوں ، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرنا ہے ۔۔
عازمین حج کی خدمات اجر عظیم
اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کو تہنیت کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ عازمین حج کی روانگی کا کام اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بحسن و خوبی خوش کے ساتھ انجام پایا اور اس بات کا خیال رکھا گیا کہ کسی بھی عازم حج کو اپنے مقدس سفر کے سلسلے میں زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ پروفیسر ایس اے شکور آج حج ہاوز میں تلنگانہ اردو فورم اور مظہر ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ان کی تہنیتی تقریب کو مخاطب تھے جو کہ ایک عظیم خدمات اور اجر عظیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ آندھرا اور کرناٹک کے چار اضلاع کے جملہ 4900 عازمین کو روانہ کیا گیا ۔ انہوں نے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب عنایت علی باقری نے بھی خطاب کیا ہے ۔ جناب محمد اسماعیل الرب انصاری صدر فورم نے پروفیسر شکور اور کمیٹی کے ارکان کی ستائش کی ۔ مسرس محمد امتیاز رکن پیس کمیٹی ، عبدالقادر ، اعظم علی ، محمد یعقوب ، محمد مقصود قابل ذکر ہیں ۔۔