مذہبی خبریں

اسلام میں عورتوں کا مقام پر خطاب
حیدرآباد یکم / اپریل ( راست ) آئی آرای ایف کے شعبہ خواتین کی جانب سے ’’ اسلام میں عورتوں کا مقام ‘‘ کے عنوان پرمحترمہ امتہ المتین ناظمہ شعبہ خواتین آئی آر ای ایف کی اردو تقریر معہ سوالات و جوابات اردو مسکن ہال ، روبرو چومحلہ پیالیس خلوت میں 4 اپریل کو 2 تا 5 بجے دن مقرر ہے ۔ اس میں صرف عورتوں کو آنے کی اجازت ہے اور داخلہ بالکل مفت ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 66774400 / 66774411 پر ربط کریں ۔

سہ روزہ کل ہند فقہی کانفرنس کا کل آغاز
خصوصی شمارہ کا رسم اجراء ، جناب سید شاہ نورالحق قادری و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔یکم اپریل(سیاست نیوز) جامعتہ المومنات کی مجوزہ تیسری سہ روزہ کل ہندفقہی کانفرنس پر صدرنشین استقبالیہ کمیٹی جناب سید شاہ نورالحق قادری نے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پید ا ہونے والے تنازعات اور مسائل کے مختلف عنوانات پر ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور بیرونی ممالک سے مدعو علماء ‘ اکابرین مجوزہ کل ہند فقہی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جناب سید شاہ نور الحق قادری نے مزید کہاکہ تین اپریل سے شروع ہونے والی سہ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس اُردو گھر مغل پورہ میں زیر نگرانی شیخ الجامعہ ‘ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد منعقد ہوگا اور مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی شرکت کریںگے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 3اپریل کو چار اجلاس منعقد ہونگے جس میںخصوصی فقہی شمارے کی بھی رسم اجرائی عمل میں آئے گی اس کے علاوہ4اپریل کو فقہی مباحثہ کا بھی اُردو گھر مغل پورہ میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تیسرے اور آخری دن 5اپریل کو اُردو مسکن ‘ خلوت میں اصلاح معاشرہ وتفہیم عقائد صحیحہ کے عنوان پر اختتامی اجلاس وجلسہ عام بھی منعقد ہوگا۔ مفتی محمد حسن الدین نے ریاست تلنگانہ ‘ آندھرا کے علاوہ مہارشٹرا‘ کرناٹک‘ مغربی بنگال سے دینی تعلیم کے حصول کے لئے جامعہ میںداخلہ لینے والی خواتین او رلڑکیو ں کو دی جانے والی سہولتوں کا ذکر کیا۔ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی ناظم جامعتہ المومنات‘ ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی او جناب بشیر فاروقی، جنا ب عبدالرحیم فاروقی صابرہ پاشاہ کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مکہ مسجد میں جلسہ قرات
حیدرآباد یکم / اپریل ( راست ) جشن ولادت حضرت خاتون جنت ؓ و صدی تقاریب عرس سراپا اقدس حضرت بانی جامعہ نظامیہ کے ضمن میں کل ہند مجلس فیضان مصطفی کے زیر اہتمام 3 اپریل کو بعد نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد میں جلسہ قرات کلام پاک زیر صدارت مولانا حافظ محمد عبداللہ قریشی الازہری الملتانی خطیب مکہ مسجد مقرر ہے۔ حافظ محمد عثمان نقشبندی نگرانی کریں گے ۔ مفتی محمد عظیم الدین ، حافظ محمد مستان علی قادری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کے علاوہ دیگر مہمانان خصوصی ہوں گے ۔

ماہنامہ تصوف کا اپریل کا شمارہ منظر عام پر
حیدرآباد ۔ یکم اپریل (پریس نوٹ) قرآن و حدیث کا ترجمان ماہنامہ تصوف اسلامی ڈائجسٹ اپریل کا شمارہ شائع ہوچکا ہے، جس میں درس قرآن و درسِ حدیث کے علاوہ، معروف علمائے دین کے مضامین و دیگر اسلامی موضوعات پرمبنی ا صلاحی مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ اسے قارئین لاسا لمسا نیلگری ٹی ایمپوریم معظم جاہی مارکٹ ، نیو بنارس ہال ، نزد مسجد پتھر گٹی، رانا جیولرس، نزد مہدی پٹنم کمان، النور مدینہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، روبرو آصف نگر پی ایس ، قادر جیولرس جانکی نگر ، ٹولی چوکی نیو یوسفین بازار ، پتھر گٹی ، اسکن ریڈی میڈ گارمنٹس ، روبرو ہمالیہ بک ڈپو، مہدی پٹنم ، یوسفین بازار، درگاہ یوسفین چوراہا نامپلی سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391034627 پر ربط کریں۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : پروفیسر محمد مصطفی شریف ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ کا درس قرآن مجید انہی کے مکان واقع ڈیفنس کالونی عقب کے وی نمبر ایک لنگر حوض قریب مسجد غوثیہ میں جمعرات کو 9 بجے شب مقرر ہے ۔۔

دینی اجتماعات
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم میں ہفتہ واری سنی مرکزی اجتماع زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی 12 جمادی الثانی بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر محفل نقشبندیہ مجددیہ منعقد ہوگی ۔ جس میں ختم خواجگان نقشبندیہ اور ختم قادریہ کا ورد ہوگا ۔۔
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 2 اپریل کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماع مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر پی ایس مہدی پٹنم میں جمعرات کو بعد نماز عشاء رضیہ مسجد ملک پیٹ بعد نماز مغرب فتح شاہ مسجد تالاب کٹہ بعد نماز عشاء خالصہ مسجد غوث نگر بعدنماز عشاء مسجد بلال نواب صاحب کنٹہ بعد نماز عشاء مسجد معراج قطب شاہی پنجہ گٹہ بعد نماز عشاء مقرر ہیں ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 2 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد عثمان نظامی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

پروانہ دکن ماہ اپریل کی اشاعت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : ادبی ، تحقیقی ، تخلیقی و تنقیدی مضامین و شعری تخلیقات پر مشتمل ادبی رسالہ ماہنامہ پروانہ دکن کا ماہ اپریل کا شمارہ زیر ادارت جناب شفیع اقبال شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے ۔ اس شمارہ میں اداریہ ’ مسلم پرسنل لا بورڈ کا دو روزہ کنونشن ‘ کے علاوہ ڈاکٹر کوثر رسول کا مضمون ’ اقبال فلسفہ سے مذہب تک ‘ احتشام الحق کا مضمون ’ نثر نگاران دربھنگہ ‘ پروفیسر احمد علی فاطمی کا مضمون ’ رتن ناتھ سرشار کے ناول ‘ محمودی بیگم کا مضمون ’ ریحانہ بیگم دکن کی شاعرہ ‘ ثریا جبین کے مجموعہ ’ خوابوں کی پرچھائیاں ‘ پر شفیع اقبال کا تبصرہ ، عاصمہ خلیل کا افسانہ ’ آؤ تمہیں اپنالوں اور مصداق اعظمی ، پروفیسر شاذ شرقی ، ڈاکٹر منیر الزماں منیر اور رضوان سعید کی غزلیں شامل ہیں ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد منیر الدین سہروردی کے بموجب عرس حضرت سیدنا بابا فخر الدین سہروردیؒ گچی باولی خواجہ گوڑہ میں حسب نظام العمل ذیل منعقد ہوگا ۔ اتوار 5 اپریل کو بعد نماز عصر خانقاہ سہروردیہ میں محفل قرآن خوانی بعد نماز مغرب برآمدگی جلوس صندل مبارک درگاہ شریف واقع خواجہ گوڑہ پہنچے گا متولی درگاہ علماء و مشائخ کے ہمراہ مراسم عرس انجام دیں گے بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء اللہ مسجد درگاہ سہروردیہ میں مولانا سید اسحق محی الدین قادری کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا حافظ محمد شرف الدین قادری ، مولانا حافظ محمد آصف عرفان قادری ، مولانا محمد ریاض احمد کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا حافظ غلام محمد خان نقشبندی کی قرات کلام مجید سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت سنائیں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سید شاہ حیدر ولی اللہ قادریؒ کے موقع پر 3 اپریل کو بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف واقع نلنگہ شریف میں ایک جلسہ یوم غوث الاعظمؒ مقرر ہے ۔ صدارت مولانا سید شاہ حیدر ولی نبیرہ قادری کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر سید گیسودراز حسینی خسرو پاشاہ سجادہ نشین حضرت خواجہ بندہ نوازؒ گلبرگہ شریف ہوں گے ۔ مولانا سید اشرف رضا حسین ، مولانا سید ندیم اللہ حسینی روضہ خورد گلبرگہ شریف ، مولانا سید شاہ شفیع باشاہ قادری کرنول ، جناب قمر الاسلام ریاستی وزیر کرناٹک ، ڈاکٹر مقبول احمد باغبان رکن اسمبلی بیجا پور ، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ ، مولانا سید محبوب علی رفاعی قادری ، مولانا شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ ، کرنل نظام الدین سابق رکن پارلیمنٹ جناب شیواجی راؤ پاٹل سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا شرکت و مخاطب کریں گے ۔۔

علامہ مولانا کفیل اشرف لکھنو کی
حیدرآباد آمد
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے عالم دین الحاج علامہ مولانامفتی کفیل اشرف لکھنو سے شہر حیدرآباد آمد 26 اپریل کو ہوگی ۔ وہ اسی دن جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم کے زیر اہتمام جلسہ سیرت اولیاء و دستار بندی حفاظ کرام سے بعد نماز مغرب عیدگاہ ایلمابنڈہ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں شرکت کریں گے اور ان کا خصوصی اور کلیدی خطاب بھی ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کریں گے ان کے علاوہ مفتی محمد صادق محی الدین فہیم اور مولانا مفتی تنظیم عالم قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم سبیل السلام بھی مخاطب کریں گے ۔ قاری محمد بابا محی الدین حسامی کی تلاوت ہوگی اور شہرحیدرآباد کے نعت خواں قاری محمد طیب پاشاہ قادری نعت شریف سنائیں گے ۔۔

درس قرآن
٭٭ جماعت اسلامی ہند محلہ ملے پلی کا ہفتہ واری اجتماع 2 اپریل کو بعد نماز مغرب بیت الخیر کامپلکس چوتھی منزل انجمن گراونڈ ملے پلی میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد محبوب فرید سلسلہ وار درس قرآن میں سورہ حج کے تیسرے رکوع کا درس دیں گے ۔ جناب فراز محمد خاں احادیث کا حاصل مطالعہ بہ زبان انگریزی پیش کریں گے ۔۔

سیرت طیبہ پر سید غوث خاموشی اسلامک ٹرسٹ کا سمپوزیم
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( فیاکس ) : جناب جلال عارف معتمد نشر و اشاعت سید غوث خاموشی اسلامک ٹرسٹ کے بموجب ٹرسٹ کی جانب سے سیرت طیبہ کے علاوہ مختلف موضوعات پر سمپوزیمس کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ ’ حضور اکرم کی بعثت سے پہلے کے حالات ‘ کے عنوان پر سلسلہ سیرت طیبہ کا پہلا سمپوزیم جناب اقبال احمد انجینئرنگ مینجنگ ٹرسٹی کے زیر صدارت 5 اپریل اتوار کو 10-30 بجے دن اعظم فنکشن ہال ، مغل پورہ منعقد ہوگا ۔ جس میں مولانا حسین شہید کے علاوہ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد توسیعی لکچرس دیں گے ۔۔