’’نکاح اور طلاق کتنا آسان کتنا مشکل‘‘ پر خطاب
حیدرآباد 25 فروری (پریس نوٹ) مسلم نوجوانوں کی اسلامی نظام نکاح سے بے راہ روی اور دینی علم کا فقدان یا تو نوجوانوں کو گناہِ کبیرہ کی طرف راغب کررہا ہے یا پھر اگر اُن کی شادیاں ہو بھی جاتی ہیں تو بہت جلد طلاق کی دہلیز تک پہنچ جارہے ہیں۔ ایک اور لمحہ فکر کی بات یہ ہے کہ کئی گھر جہیز کی لعنت کی وجہ سے اور کئی گھر بہو کی جانب سے اپنے سسرال والوں اور شوہر کے خلاف پولیس میں دائر کئے گئے غلط جہیز کی شکایتوں کی وجہ سے ٹوٹ رہے ہیں اور ہر ٹوٹنے والے گھر کا منفی اثر نہ صرف اُس طلاق شدہ جوڑے پر مرتب ہورہا ہے بلکہ اگر اُن کی اولاد ہے تو اُس اولاد کے معیار زندگی اور کردار پر پڑرہا ہے اور ساتھ میں سارے خاندان کو بھی مصیبت اُٹھانی پڑتی ہے اور اس سے ایک مضبوط اسلامی معاشرہ جو اللہ نے قرآن کی تعلیمات سے اور محمد ﷺ نے اپنی سیرت کی تعلیمات کی روشنی میں قائم کیا ہے تاکہ اِس اُمت کو سارے عالم میں مثالی بنایا جائے تو وہ بھی گمراہ مسلمانوں کی نظام زندگی کی وجہ سے بدنام ہورہا ہے۔ ان حالات میں برادر عمران کی تقریر بعنوان ’’نکاح اور طلاق کتنا آسان کتنا مشکل‘‘ پر 28 فروری کو رات 8 بجے تا 10 بجے شب گاندھی بھون لیکچر دیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے IREF کے فون نمبرات 66774411 پر ربط کریں۔
جلسہ یاد غوث اعظمؒ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( پریس نوٹ) ادب صادق کا جلسہ و مشاعرہ جمعہ 27 فبروری کو شام 7 بجے سہیل منشن روبرو محبوب فنکشن ہال پلر نمبر 17 متصل مہدی پٹنم منعقد ہوگا ۔ ادبی اجلاس کی صدارت مولانا ضیاء عرفان حسامی کریں گے جبکہ غیرطرحی منقبتی و نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی صدر بزم کہکشاں حلیم بابر کریں گے ۔ ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق خیرمقدمی تقریر کریں گے اور جلسہ و مشاعرے کی نظامت بھی انجام دیں گے ۔ مسرز ڈاکٹر محسن جلگانوی ، ڈاکٹر مبشر احمد نشتر ، مولانا نادر المسدوسی ، سردار سلیم ، قاری انیس احمد ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، فاروق عارفی ، سرور ہاشمی مہمانان خصوصی ہونگے ۔
مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں 26 فبروری بعد نماز مغرب دوسری اصلاحی و تربیتی مجلس ’’ مجلس ذکر و سلوک ‘‘ منعقد ہوگی ، مجلس کا آغاز حافظ و قاری محمد یونس مدرس مدرسہ صفہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا جبکہ بارگاہ نبویﷺ میں مترنم ثناء خواں حافظ قاری عبدالواسع اور حافظ تاج الدین سعید نعت شریف سنائیں گے ۔ ذکر جہری سے قبل نگران مجلس حافظ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری سکریٹری مرکز خدمت خلق کا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا ۔
جلسہ تذکرہ شیخ الاسلام
حیدرآباد 25 فروری (راست) بضمن عرس سراپا اقدس حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انواراللہ فاروقیؒ بانی جامعہ نظامیہ بمقام جامع مسجد BHEL ٹاؤن شپ آر سی پورم 26 فروری بروز جمعرات بعد نماز مغرب زیرصدارت مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیۃ المشائخ اور زیرسرپرستی مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مقرر ہے۔ مہمان مقررین کرام مولانا محمد عبدالقوی (شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ)، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری (صدر مؤدب جامعہ نظامیہ) اور مولانا لطیف علی قادری (نائب مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ) شرکت و مخاطب کریں گے۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد 25 فروری (راست) مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب 26 فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں زیرصدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے۔ اس جلسہ کو مفتی تجمل حسین قاسمی مخاطب کریں گے۔ نماز ظہر ٹھیک 1.30 بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔
تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد 25 فروری (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 26 فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا ’’فکر آخرت‘‘ پر خطاب ہوگا۔
میلادالنبی ﷺ کا جشن
حیدرآباد 25 فروری (راست) سید الصوفیہ اکیڈمی کی جانب سے میلاد کانفرنس زیرصدارت حضرت قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر سیدالصوفیہ اکیڈمی بروز جمعہ 27 فروری کو بعد مغرب این ٹی آر آڈیٹوریم ، تلگو یونیورسٹی روبرو مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میں مقرر ہے۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو سجادہ نشین روضہ حضرت افضل بیابانی قاضی پیٹ، ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نقشبندی شرکت کریں گے اور مولانا سید شاہ من اللہ علوی شطاری، مولانا حافظ سید شاہ علی حسینی قادری، مولانا سید شاہ مظفر علی صوفی اویس پادشاہ، شری مانک پربھو و دیگر مسلم و غیر مسلم دانشور حضرات مخاطب کریں گے۔