مذہبی خبریں

آج فیضان پروانہ پیر
حیدرآباد ۔ /28 مئی (راست) ماہانہ مجلس فیضان حضرت پروانہ پیر سید اقبال علی شاہ قادری واقع اقبال گلشن مصطفی نگر میں /21 شعبان کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ جس میں محفل سماع ہوگی ۔ پیر عبدالعزیز شاہ قادری کے بموجب شیخ اسلم شاہ قادری ، شیخ محمد سلیم شاہ قادری نگرانی کریں گے۔

دینی اجتماعات
٭٭ مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہٰی کے زیراہتمام درگاہ شریف حضرت سلطان الواعظینؒ واقع صوفی منزل ، مصری گنج بروز اتوار بعد نماز مغرب ہفتہ واری دینی اجتماع مقرر ہے ۔ اس موقع پر محفل درود شریف ، مجلس ختم خواجگان ، مجلس حلقہ ذکر اللہ کے بعد نگران اجتماع مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی سجادہ نشین و نبیرۂ حضرت ممدوحؒ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ صوفی محمد عبدالرحمن تبریز پاشاہ کی قرأت و صوفی محمد عبدالرافع صوفی پاشاہ کی نعت شریف سے مجلس کا آغاز ہوگا ۔

عرس شریف
٭٭ عرس شریف مولانا شاہ احمد عبدالقدوس صدیقی القادری فضیلؒ فرزند حضرت العلامہ شاہ محمد عبدالمقتدر صدیقی القادری فضلؒ کا /29 مئی بروز اتوار مرقد عشاق عیدی بازار نزد بند ناکہ بارگاہ حضرت فضلؒ میں منعقد ہے ۔ حسب نظام العمل عصر تا مغرب ختم قرآن مجید ہوگا ۔ بعد نماز مغرب محفل سماع ہوگی ۔ مراسم عرس شریف سجادہ نشین و متولی مرقد عشاق انجام دیں گے ۔

درس قرآن مجید و تعلیمات سلوک نقشبندیہ
٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام /29 مئی بروز اتوار مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکر گنج میں بعد نماز عصر تجوید و قرأت کی کلاسس کا اہتمام رکھا گیا ہے ۔ بعد نماز مغرب حضرت مولانا پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفی شریف ، ڈائرکٹر دائرۃ المعارف درس قرآن مجید دیں گے اور بعد نماز عشاء مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ درس سلوک و تعلیمات نقشبندیہ دیں گے اور ذکر و مراقبہ کی مجلس ہوگی ۔

درس بخاری شریف
حیدرآباد ۔ /28 مئی (راست) مولانا مفتی محمد حنیف بروز اتوار بعد نماز عشاء قیام گاہ جناب محمد اسد اللہ خسرو چشتی واقع متصل مسجد محی الدین ، سید علی چبوترہ میں درس بخاری شریف دیں گے ۔

درس قرآن پاک
٭٭ مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد دھوبن دارالسلام روڈ میں درس قرآن پاک دیں گے جو عشاء تک جاری رہے گا ۔

مجالس فیضان غوث الاعظم
حیدرآباد ۔ /28 مئی (راست) الگیلانی عالمی سوسائیٹی برانچ حلقہ یاقوت پورہ کے زیراہتمام اتوار کو دوپہر 3 تا 5 ساعت دن بمکان شیخ سالم باوزیر قادری چشتی روبرو مسجد ریتی چھاؤنی نادعلی بیگ یاقوت پورہ فیضان غوث الاعظمؓ مقرر ہے ۔ جس میں قرأت کلام پاک حمد و نعت و منقبت ذکر جہری اور مولانا شیخ سالم باوزیر قادری چشتی کا بیان ہوگا ۔

قرأت قرآن مجید اور اذاں کی
مفت کلاسس
حیدرآباد ۔ /28 مئی (راست) مدرسۃ النور التحفیظ القرآن الکریم سعیدآباد حیدرآباد میں اتوار صبح 10 تا 12 بجے دن بین الاقوامی شہرت یافتہ حافظ و قاری محمد شوکت اللہ غوری صاحب کی زیرنگرانی قرأت کلام مجید اور اذاں کی بالکل مفت بہترین عملی مشق کروائی جارہی ہے ۔ طلبہ و طالبات کے لئے علحدہ کلاسس کا نظم ہے ۔ خواہشمند حضرات 9959281943 پر ربط کرسکتے ہیں ۔

 

جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ
٭٭ عیدگاہ اندرا گاندھی پورم صنعت نگر میں جلسہ دستارحفاظ و قرأت اصلاح معاشرہ /29 مئی بروز اتوار بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مفتی غلام ربانی رضوی الہ آباد مہمان خصوصی ہوں گے جن کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا عزیز اللہ قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا شہریار ، مولانا حافظ اکرم ، مولانا شوکت علی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا علی رضا رہبر حافظ صدام مولانا مصطفیٰ رضا نظامت کریں گے ۔  نعت خواں ناقل اویس رضا ، قمر رضا ، سمیر رضا و عاقل رضا بریلوی شریف حصہ لیں گے ۔ اس جلسہ میں حافظ احمد رضا حافظ رشید رضا ، حافظ غلام معین کی دستاربندی ہوگی اس جلسہ کا اہتمام مدرسہ غوثیہ زینت العلوم اندرا گاندھی پورم نے کیا ہے ۔ مولانا عبدالحق ناظم مدرسہ نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

 

درس قرآن مجید
٭٭ جماعت اسلامی ہند سمتا کالونی سات گنبد کا ہفتہ واری مطالعہ قرآن /29 مئی بروز اتوار بعد نماز فجر بمکان عبدالباسط شیزان بیکری لین سمتا کالونی منعقد ہوگا ۔ اسلام کی دعوت کتاب صفحہ 90 تا 100 کا اجتماعی مطالعہ قرآن کا خلاصہ ، محمد سکندر احمد خاں و انجنیئر لیاقت علی پیش کریں گے ۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد کا ہفتہ واری مطالعہ قرآن آج بروز اتوار بعد نماز فجر بمکان عبدالحفیظ نزد مسجد عبداللہ قطب شاہ لین منعقد ہوگا ۔ عبدالاحد سہیل تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ جانکی نگر کا ہفتہ واری مطالعہ قرآن بمکان محمد وہاج الدین حبیب جانکی نگر گیٹ نمبر 4 آج بروز اتوار صبح 8 بجے منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر امان اللہ خان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔
٭٭ تانے شاہ نگر منی کنڈہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام درس قرآن مجید آج بروز اتوار بعد نماز فجر بمکان حامد ہاشمی منعقد ہوگا ۔ محمد شفیق احمد خاں فلاحی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔
٭٭ مسجد رحمانیہ گلشن کالونی سات گنبد میں درس قرآن آج بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوگا ۔ محمد سہیل احمد درس قرآن پیش کریں گے ۔
٭٭ جماعت اسلامی منی گلشن مسجد حبیب سالم میں درس قرآن بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر فہیم الدین احمد تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔
٭٭ جماعت اسلامی عزیز باغ میں اجتماعی مطالعہ قرآن آج بروز اتوار صبح بعد نماز فجر بمکان ظہیر عباس خاں منعقد ہوگا ۔ غلام قادر انصاری تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند پیراماؤنٹ ہلز کالونی ٹولی چوکی میں درس قرآن مجید بروز اتوار بعد نماز مغرب الخیر سوسائیٹی میں مطالعہ قرآن منعقد ہوگا ۔ محمد عبدالسلام تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔

جلسہ استقبال رمضان المبارک و مشاعرہ
٭٭ بزم فیضان رضوان کے زیراہتمام /29 مئی بروز اتوار کو شام 7 بجے بمقام رہائش گاہ جناب محمد رضوان بیابانی صدر بزم فاطمہ نگر قریب مسجد صحابہ متصل خان اسٹیشنری ، فاروق نگر عقب فلک نما پیالس بہ صدارت حضرت خواجہ وہارج الدین عزمی بیابانی سجادہ نشین بارگاہ حضرت بننے میاں صاحب اورنگ آباد ، جلسہ استقبال رمضان المبارک منعقد ہوگا ۔ مسرس مولانا زعیم الدین حسامی اور مولانا غازی امان اللہ قادری فضائل رمضان بیان کریں گے ۔ جبکہ قابل حیدرآبادی ، ڈاکٹر نقاد رزاقی ، ثناء الوصفی اور شیخ اسماعیل صابر مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ بعد ازاں محمد رضوان بیابانی ، خلش حیدرآبادی ، سہل عظیم ، تشکیل انور رزاقی ، نجیب اور میر دبیر علی بارگاہ رسالت مآب صلعم میں بطور گل ہائے نذرانہ عقیدت نعتیں پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ ظہیر الدین بابر ، حضرت جو ملیح آبادی کا لکھا اردو منظوم ترجمہ ’’سورہ رحمن ‘‘ پیش کریں گے ۔

سالانہ جلسہ و  استقبال
رمضان المبارک
٭٭ مولانا ابوالحسن قاسمی صدر المدرسین مدرسہ عربیہ حشمت العلوم سلیمان نگر کے بموجب مدرسہ ہذا کا سالانہ جلسہ و استقبال ماہ رمضان المبارک /29 مئی بروز اتوار کو 11 بجے دن زیرسرپرستی مولانا شاہ محمد کمال الرحمن احاطہ مدرسہ منعقد ہوگا ۔ سابق جسٹس ای محمد اسماعیل صدارت کا فریضہ انجام دیں گے اور مفتی تنظیم عالم قاسمی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ حافظ ریاض الرحمن نگرانی کریں گے ۔ قاری عبداللہ قمری نائب امام اے بیاٹری لائن جامع مسجد نعت سنائیں گے ۔

جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید
٭٭ مدرسہ اسلامیہ اشاعت القرآن حسن نگر میں /5 جون بروز اتوار صبح 9 تا 2 بجے دوپہر جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و ختم بخاری شریف منعقد ہے ۔ مولانا خالد سیف رحمانی صاحب اور مولانا حسام الدین عرف جعفر پاشاہ اور مولانا غیاث احمد رشادی کے خطابات ہوں گے ۔ نیز مہمان خصوصی بھی شریک ہوں گے ۔ نظامت کے فرائض مفتی بلال احمد قاسمی انجام دیں گے ۔

 

توبہ ، استغفار و محبت رسولؐ سے دونوں جہاں میں سرخروئی ممکن
مفتی عمر بن ابوبکر الملاحی اور دیگر علماء ومشائخ کا خطاب
حیدرآباد ۔ /28 مئی ( پریس نوٹ) انسان اس دنیا سے گزرجاتا ہے اور اس کے اعمال منقطع ہوجاتے ہیں لیکن تین چیزیں ایسی ہیں جو مرنے کے بعد بھی جاری رہتی ہیں ۔ ایک تو ثواب جاریہ کی نیت سے کوئی کنواں یا فلاحی کام ، دوسرا علم نافع جو دوسروں تک پہنچایا جائے اور تیسری نیک اولاد جو اس کے حق میں دعائے مغفرت کرسکے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ مرنے سے قبل اس طرح کے تینوں کام مسلمان انجام دے تاکہ اس کو مرنے کے بعد بھی ثواب جاریہ ملتا رہے ۔ بارگاہ یوسفین میں کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ کے زیراہتمام لوح و قلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بیرونی عالم دین مولانا مفتی عمر بن ابوبکر الملاحی (متحدہ عرب امارات) نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مولانا ابوالفتح سید حسن شبیر محمد محمد الحسینی متولی بارگاہ یوسفینؒ کے صاحبزادہ مولانا سید شاہ یداللہ محمد محمد الحسینی نظام بابا نے صدارت کی ۔ مولانا مفتی عمر بن ابوبکر الملاحی نے کہا کہ اہل اللہ کی صحبت سے فہم و ادراک حاصل ہوتا ہے ۔ علوم کے حصول کے لئے دنیا دوڑ رہی ہے ۔ لیکن قرب الہیٰ کے حصول اور قلوب کی پاکیزگی کے لئے اہل اللہ کی صحبت ضروری ہے ۔ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن نے بحیثیت سرپرست اپنے خطاب میں کہا کہ امت محمدیہؐ کو اللہ عزو جل نے توبہ کا تحفہ عطا فرمایا ۔ بندے اگر توبہ کا راستہ اختیار کریں تو وہ دنیا اور آخرت میں سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں ۔ توبہ و استغفار کرتے رہیں اور ہر دم اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہیں ۔ مولانا مفتی ذاکر حسین فنا القادری ناظم جامعہ طیبہ رضا نے کہا کہ دعا مومن کا ایک ہتھیار ہے مومن اس ہتھیار کو استعمال کرے تو وہ لوح و قلم کے فیصلوں کو بھی تبدیل کرسکتا ہے ۔ نگران کانفرنس مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر ، مولانا حافظ مزمل حسین چشتی ، حافظ محمد ریاض  احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حبیب علی شاہ قادری کی قرأت سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ مولانا اکبر علی شعیب نے نعت شریف پیش کی ۔ جناب عمر علی ارشد شرفی نے کارروائی چلائی ۔ اس موقع پر جناب نصر اللہ ایڈوکیٹ ، جناب امجد قادری ، خواجہ حسن ، شان علی اور دوسرے موجود تھے ۔

 

بارگاہ یوسفینؒ میں آج خطاب عام
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مسجد بارگاہ یوسفینؒ نامپلی میں بروز یکشنبہ بعد نماز مغرب ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء کا خطاب عام ہوگا ۔۔

حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ بروز یکشنبہ ساڑھے سات بجے صبح حمیدیہ واقع درگاہ شریف شرفی چمن قدیم سبزی منڈی زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء سیف شریف ؒ مقرر ہے ۔ بعد ازاں حقائق و معارف تصوف پر تدبر ہوگا ۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی اور سلام بحضور خیر الانامؐ پر اختتام ہوگا ۔۔

حافظ میر لطافت علی کا درس قرآن
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : جامع مسجد طور قاضی پورہ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ درس قرآن دیں گے ۔۔

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 29 مئی کو منعقد شدنی 1201 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 11-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی آیت جلیلہ کے تفسیری ، حدیث شریف کے تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد احوال انبیاء کے ضمن میں حضرت یونس علیہ السلام اور ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسول مقبول ﷺ حضرت زید ابن دشنہ ؓ نیز تاریخ ملت کے تسلسل میں ’ تبلیغ دین و اشاعت اسلام اور اولیاء کرام ‘ کے زیر عنوان سلسلہ وار توسیعی لکچر دیں گے ۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کا بہ عنوان ’حیات طیبہ ‘ سلسلہ وار لکچر ہوگا ۔۔

درس فقہ و فقہی شرعی مسائل
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : کلیتہ البنین مغل پورہ میں بروز اتوار صبح آٹھ بجے درس فقہ و فقہی شرعی مسائل حافظ محمد صابر پاشاہ قادری بیان کریں گے ۔ مولانا محمد مستان علی قادری نگرانی کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید و تفسیر
٭٭    مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی 29 مئی بروز یکشنبہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگی ۔ محفل کا آغاز قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا۔ بعد ازاں مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے ۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینﷺ پر ہوگا ۔۔

چندو لعل بارہ دری میں
آج نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : بزم جاں نثاران مصطفی کے زیر اہتمام 29 مئی اتوار کو 8-30 بجے شب بمکان میمن ہارون ابوبکر نقشبندی 33, 2rt روبرو رین بو ہائی اسکول چندو لعل بارہ دری نزد مسجد وزیر علی فتح دروازہ زیر نگرانی صدر بزم جانثاران مصطفی جناب احمد محی الدین قادری الجیلانی جشن ولادت غوث اعظم دستگیر و استقبال رمضان غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ قاری انیس احمد کی قرات ہوگی ۔ محمد ضیا عرفان قادری حسامی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مہمان شعراء میں سردار سلیم ، اسلم فرشوری ، کامل حیدرآبادی ، ڈاکٹر وارث حسین ، حلیم بابر ، اسد ثنائی ، سید یوسف روش ، تاج مضطر ورنگلی ، ڈاکٹر عبدالنعیم ورنگلی ، فرید سحر ، نور الدین امیر ، اکبر خاں اکبر ، سلطان بن سعید ، قابل حیدرآبادی ، مفتی اختر ضیا ، میمن عبدالعزیز ، حافظ شمس الدین زماں ، فرحت اللہ شریف ، شفیع قادری ، احمد علی تاجی ، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق ، قاری محمد اسمعیل ، اسد خاں شرکت کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام خواتین و طالبات کے لیے درس قرآن حکیم 29 مئی کو 11-30 بجے دن مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد مقرر ہے ۔ محترمہ رحمت النساء فاروقی ، سورہ الانعام کے ساتویں رکوع کا درس تفسیر بیان کریں گے۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ عزیزہ محبوب معتمد عمومی تنظیم بنت حرم اور محترمہ سیدہ زینت سلطانہ شریک معتمد تنظیم بنت حرم درس و تفسیر کے بعد احادیث مبارکہ و فقہ کی تعلیم دینے کے علاوہ اجلاس کو مخاطب کریں گے ۔۔

حرمین شریفین عربی اسلامی ماڈل یونیورسٹی کا آج جلسہ تکمیل حفظ بخاری و مسلم
عالم عرب کے سرکردہ علماء و دانشوران و ادبا کی شرکت ، پروفیسر مولانا سید جہانگیر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : عالم عرب و اسلام میں جہاں ہندوستان کو عربی زبان و اسلامی علوم کی نشر و اشاعت کے میدانوں میں ایک اہم مقام حاصل ہے ۔ وہیں دوسری طرف جامعتہ الحرمین الشریفین اس مقام کو مزید چار چاند لگانے شب و روز پیہم مصروف عمل ہے ۔ جس کے نتیجے میں ملک کو عربی زبان و اسلامی علوم کی تدریس کو نئی جہتیں عطا کر کے پورے ملک اور بیرون ملک ملت کا سر اونچا کردیا ۔ گذشتہ چار سال کے عرصہ میں 26 حفاظ صحیحین شریفین بخاری و مسلم ، اور تین سال میں 40 حفاظ کرام ، 150 سے زائد عربی زبان کے ماہرین ، اس طرح عربی سے انگریزی زبان کی تعلیم اور علوم بلاغت کا حفظ ایسے کارنامے ہیں جنہیں الحمدﷲ جامعتہ الحرمین الشریفین کے اساتذہ و طلبہ نے کر دکھایا ۔ عامتہ المسلمین کو ان کارناموں سے واقف کروانے تاکہ دوسرے ہونہاروں میں شوق پیدا ہو اور مزید کر گزرنے کا حوصلہ پیدا کرنے کی غرض سے 29 مئی کو عدن باغ ، کنگ کوٹھی میں جشن و جلسہ سالانہ منایا جارہا ہے ۔ جس کی صدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کرینگے جب کہ مفتی سید صادق محی الدین خطبہ استقبالیہ دیں گے ۔ مولانا محمد خواجہ شریف ، جسٹس سید شاہ قادری کے علاوہ سعودی عرب ، قطر ، عراق کے علماء و دانشوران بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔۔

 

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : عرس شریف حضرت سیدنا بابا فخر الدین سہروردی المعروف حضرت میٹھے شاہ ولیؒ واقع جل پلی پہاڑی شریف میں 29 مئی اتوار کو مقرر ہے ۔ صندل شریف بعد نماز مغرب جامع مسجد جل پلی سے برآمد ہوگا بعد مراسم صندل مالی محفل سماع ہوگی ۔ مراسم سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔۔
٭٭    دو روزہ عرس شریف حضرت الحاج محمد نصر اللہ چشتی مرزائی واقع آغا پورہ کمان بھوئی گوڑہ میں 26 اور 27 شعبان مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق 26 شعبان بعد مغرب صندل شریف مقرر ہے ۔ 27 شعبان بعد مغرب محفل سماع ہوگی ۔ مراسم عرس سجادہ نشین متولی انجام دیں گے ۔۔

 

سلسلہ جلسہ قرأت کلام پاک و
محفل پاک
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) سالانہ جلسہ قرأت کلام پاک و محفل نعت ایک روزہ پروگرام 29 مئی اتوار کو بعد عشاء مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں مقرر ہے۔ جلسہ کی صدارت حافظ و قاری سید خواجہ ظہیرالدین احمد یحییٰ قادری اور نگرانی حافظ و قاری محمد رضوان قریشی امام و خطیب مکہ مسجد کریں گے۔ حافظ و قاری ڈاکٹر میر اکبر علی افتخاری، ڈاکٹر سید مرتضیٰ علی صوفی، الحاج محمد ہارون نقشبندی مدینہ منورہ، حافظ و قاری محمد شمس الدین زماں، حافظ و قاری شیخ سالم باوزیر، مولانا سید ظہرالدین علی صوفی، شیخ محمد یحییٰ، جناب محمد علیم بندہ نوازی، مولانا سید احمد علی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں شہر کے مشہور قراء کرام و نعت خواں حضرات حصہ لیں گے۔
اذان و قرأت کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) اقراء قرأت سوسائٹی کی جانب سے مسجد عمر بن خطاب ؓ موسیٰ باؤلی میں اذان و قرأت کی تربیتی کلاسیس کا اتوار بعد نماز ظہر اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع سے فائدہ  اٹھائیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ نماز ظہر 1:15 بجے مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9441459895 یا9848282731 پر ربط کریں۔

 

زکوٰۃ قرآن و حدیث کی
روشنی میں لکچر
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) مدینہ مسجد وجئے نگر کالونی میں 29 مئی کو بعد مغرب مفتی محمد نیراعظم اشرفی ’’زکوٰۃ‘‘ قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب کریں گے۔

 

مکہ مسجد میں آج قرأت و
اذان کے مقابلے
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) قاری محمد عبدالقیوم شاکر کی اطلاع کے بموجب اقراء قرأت سوسائٹی کے زیراہتمام 5 جون اتوار کو صبح 9 بجے سے تاریخی مکہ مسجد میں سالانہ سید عثمان غنی ؓ و سیدنا بلال ؓ ایوارڈ میں قرأت کلام پاک و اذان کے مقابلے حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔ 12 تا 18 سال اور 18 سال سے زائد عمر والے دو گروپ ہوں گے۔ چھوٹے گروپ کو مرضی سے تلاوت کرنا ہوگا جبکہ بڑے گروپ کو نام رجسٹریشن کے وقت تلاوت کیا جانے والا سورہ دیدیا جائے گا۔ ہر دو گروپ کو قرآن دیکھ کر پڑھنے کی اجازت رہے گی۔ سوسائٹی کے مرکزی دفتر مسجد فردوس شاہ علی بنڈہ میں اے جی ذری والا نگینہ مارکٹ لاڈ بازار میں نام رجسٹریشن کروا کرسکتے ہیں۔ کسی بھی ارادے یا مقام کے مرد حضرات حصہ لے سکتے ہیں۔
مسجد عالیہ گن فاونڈری میں ادائیگی زکوٰۃ پر مشاورت کی سہولت
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) کنوینر محافل جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری حیدرآباد کی جانب سے حسب سابق ادائی زکوٰۃ کے محسوب کرنے کیلئے مفتی صاحبان مکرم محی الدین مجاہد خان قاسمی اور محمد عرفان قاسمی حسب تفصیل ذیل موجود رہیں گے۔ 29 مئی 2016ء اتوار 12:15 تا 2:30 ساعت دن۔ 30 مئی بروز پیر، بعد عصر تا مغرب۔ ضرورتمند اصحاب اثاثوں اور اموال کی تفصیل کے ساتھ شخصی مشورہ فرما سکتے ہیں۔
جلسہ استقبال ماہ رمضان
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) دعوت اہلسنت و جماعت کے زیراہتمام 29 مئی اتوار کو بعد نماز مغرب پرانا پل مسجد میاں مشک میں سالانہ جلسہ استقبال ماہ رمضان منعقد ہوگا۔ نائب امیر دعوت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری صدارت کریں گے۔ مولانا صوفی محمد سعید شاکر چشتی قادری معتمد تنظیمی نگرانی کریں گے۔ حافظ محمد فریدالدین قادری کی قرأت کلام پاک، حافظ سیدعامر کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ مولانا ابو عبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی قادری، مولانا حافظ محمد شکیل، مولانا محمد مظہر ربانی، مولانا شاہ محمد محسن خان قادری، مولانا محمد عبدالباسط نقشبندی قادری فضائل رمضان و مسائل روزہ پر خطاب کریں گے۔ مولانا محمد عظمت قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ صلوٰۃ و سلام پر جلسہ اختتام کو پہنچے گا۔

 

جامعتہ المؤمنات کا آج ریاستی دینی تربیتی اجتماع برائے خواتین
300 فارغات حافظات، عالمات، مفتیات، الدکتورات کی دستاربندی
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) جامعتہ المؤمنات مغلپورہ کا سالانہ ایک روزہ ریاستی دینی تربیتی اجتماع برائے خواتین 29 مئی اتوار کو صبح 9 تا مغرب رائل فنکشن ہال عالیجاہ کوٹلہ میں ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المؤمنات کی صدارت میں مقرر ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاجہ کوثر شیرین قادریہ، ڈاکٹر سیدہ میمونہ خان، محترمہ شاہینہ کامرانی، الحاجہ این شہناز، محترمہ الحاجہ زینت بیگم، محترمہ الحاجہ رومانہ اسحاق، الحاجہ فریدہ بانو، الحاجہ عطیہ نورالحق، محترمہ ملکہ بیگم، الحاجہ معینہ بیگم، الحاجہ قمرالنساء، الحاجہ سعیدہ یوسف، محترمہ سیدہ متین النساء، محترمہ جمیلہ بیگم، محترمہ فخرالنساء، محترمہ سیدہ اطہر جعفری، محترمہ الحاجہ حنیفہ پروین، محترمہ آمنہ بیگم، محترمہ سعادت النساء شرکت کریں گے۔ اجتماع کا آغاز مفتیہ حافظہ سمیرہ خاتون کی قرأت،حافظہ محمدی زرین رومانہ کی نعت شریف سے ہوگا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی شیخ الفقہ جامعتہ المؤمنات انجام دیں گی۔ ڈاکٹر مفتیہ تہمینہ تحسین مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ نسرین افتخار مؤمناتی، مفتیہ سیدہ عشرت فاطمہ مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ نازیہ عزیز مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ آمنہ بتول مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ، ڈاکٹر مفتیہ بدرالنساء مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ عطیہ خلیل مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ نازیہ سلطانہ مؤمناتی، مفتیہ انیس فاطمہ مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ شاہین بیگم، ڈاکٹر مفتیہ رابعہ بصری (کرناٹک) مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ رقیہ فاطمہ، ڈاکٹر مفتیہ آمنہ بانو مؤمناتی، مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد (عادل آباد)، قاریہ عظمیٰ پروین (یوپی)، قاریہ شکیلہ کوثر (کشمیر) مخاطب کریں گے۔ اس کے علاوہ حضور ؐ کی سنتوں کو عملی طور پر پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر جامعتہ المؤمنات کے 300 فارغ التحصیل حافظات، مولویات، عالمات، مفتیات، فاضلات، الدکتورات کو اسناد و خلعتیں عطا کئے جائیں گے۔ اس اجتماع کے موقع پر 2015ء میں جماعت واری سطح سے اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والی طالبات کو بدست مہمانان خصوصی سلور میڈلس عطا کئے جائیں گے اور ڈاکٹر مفتی محمد کاظم حسین نقشبندی کی کتاب ’’مذاہب اربعہ کے اختلافی مسائل‘‘ کی رسم اجراء عمل میں لائی جائے گی۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔