تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 3 جولائی بعد نماز عصر تا مغرب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری ’ روزے کے فضائل و مسائل ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔
سالانہ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : بضمن استقبال ماہ رمضان المبارک سالانہ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ 6 جولائی کو بعد نماز ظہر تا افطار بمکان شاعر شیخ اسمعیل صابر قدیری صدیقی واقع مغل پورہ منعقد ہوگا ۔ سید مسرور عابدی شرفی نگرانی کریں گے ۔ صوفی سلطان شطاری ، جلال عارف ، ڈاکٹر جہانگیر علی قادری ، سید یوسف روش ، قاضی فاروق عارفی ، ڈاکٹر ناقد رزاقی اور ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ورنگلی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ان کے علاوہ دیگر مدعو شعراء کلام سنائیں گے ۔۔
قرات کلام پاک و اذاں کے مقابلے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کے پریس نوٹ کے بموجب 6 جولائی اتوار صبح 8 بجے سے مکہ مسجد میں سیدنا عثمان غنیؓ و سید نا بلال ؓ ایوارڈس قرات کلام پاک و اذاں کے مقابلے میں شرکت کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے چنانچہ 4 جولائی بروز جمعہ عصر تک امیدواروں کے نام رجسٹریشن کئے جائیں گے ۔ تفصیلات کے لیے اے جی زری والا نگینہ مارکٹ لاڈبازار میں فام داخل کروائے جاسکتے ہیں یا فون نمبر 9440486723 پر ربط کریں ۔۔
سماعت قرآن برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام 3 جولائی 9 بجے صبح حسب ذیل مقامات پر جامعتہ المومنات کے حفاظ کرام قرآن مجید سنائیں گی ۔ جامعتہ المومنات مغل پورہ میں حافظہ عائشہ صدیقہ ، حافظہ یاسمین بیگم ، بمکان امتیاز علی خاں عکاظ کامپلکس حافظہ عارفہ بیگم حافظہ انجم بیگم ۔ رین بازار انڈیا فنکشن ہال میں حافظہ مزمل ، 4 جولائی کو دینی تعلیمی صنعتی تنظیم ملک پیٹ متصل ڈاؤن اسکول میں حافظہ صبا بیگم حافظہ ثنا شیریں اور 5 جولائی شطاریہ مسکن روبرو مسجد یسین جنگ دبیر پورہ میں حافظہ رضوانہ زرین ، حافظہ ناظمہ بیگم ، حافظہ عرشیہ بیگم ، حافظہ رابعہ امین قرآن مجید سنائیں گے ۔۔
جلسہ فضائل رمضان المبارک و
جشن نزول قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام یکم تا اختتام ماہ صیام ’فضائل رمضان المبارک و جشن نزول قرآن مجید ‘ سے معنون اٹھارویں سالانہ حضرت تاج العرفاء یادگار خطابات کے سلسلہ میں 4 رمضان مسجد صوفیہ گڈی ملکاپور بعد نماز ظہر اور بعد نماز عصر بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی میں ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک سعادت خطاب حاصل کریں گے ۔۔
مساجد کی تعمیر میں تعاون کی اپیل
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : صدر مجلس انتظامی مسجد حسینی انفارمیشن کالونی نے مقدس ماہ رمضان المبارک میں اہل خیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی تعمیر کرنے والے اور آباد کرنے والے مالک یوم الدین اللہ تعالیٰ کے انعامات سے سرفراز ہوتے ہیں اور جب تک مسجد آباد رہے گی اور جتنے نمازی نماز ادا کریں گے ۔ اس کا اجر و ثواب آپ کو حاصل ہوگا ۔ ایسی ہی ایک مسجد توسیع کے لیے 150 گز کا بیعانہ ہوچکا ہے خریدی کے لیے زمین کی رقم مطلوب ہے یا آپ تعمیری اشیاء سمنٹ ، ریت ، اینٹ ، لوہا ، دروازہ ، کھڑکیاں ، یا تعمیری مزدوری کے لیے آپ نقد رقم مسجد حسینی کے اکاونٹ نمبر 1090101012411 ۔ برانچ کنارا بنک ۔ حیات نگر ۔ IFSC-CNRB 0001090 پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں یا پھر مسجد کے فون نمبر 9246572194 پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔۔
٭٭ معتمد انتظامی کمیٹی خواجہ مسیح الدین قادری کے بموجب جامعہ مسجد محبوبیہ محمود نگر حسن نگر کے لیے سلینگ فیانوں کی سخت ضرورت ہے اس کے علاوہ جانماز اور چاندنی کے پاٹوں کی سخت ضرورت ہے ۔ برائے کرم شخصی معائنہ فرماتے ہوئے ضرورت کی تکمیل فرمائیں ۔ یا فون نمبر 9700778086 ۔ 9010577184 پر ربط کریں ۔۔
سماعت قرآن برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام 3 جولائی 9 بجے صبح حسب ذیل مقامات پر جامعتہ المومنات کے حفاظ کرام قرآن مجید سنائیں گی ۔ جامعتہ المومنات مغل پورہ میں حافظہ عائشہ صدیقہ ، حافظہ یاسمین بیگم ، بمکان امتیاز علی خاں عکاظ کامپلکس حافظہ عارفہ بیگم حافظہ انجم بیگم ۔ رین بازار انڈیا فنکشن ہال میں حافظہ مزمل ، 4 جولائی کو دینی تعلیمی صنعتی تنظیم ملک پیٹ متصل ڈاؤن اسکول میں حافظہ صبا بیگم حافظہ ثنا شیریں اور 5 جولائی شطاریہ مسکن روبرو مسجد یسین جنگ دبیر پورہ میں حافظہ رضوانہ زرین ، حافظہ ناظمہ بیگم ، حافظہ عرشیہ بیگم ، حافظہ رابعہ امین قرآن مجید سنائیں گے ۔۔
تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 3 جولائی بعد نماز عصر تا مغرب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری ’ روزے کے فضائل و مسائل ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔
سالانہ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : بضمن استقبال ماہ رمضان المبارک سالانہ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ 6 جولائی کو بعد نماز ظہر تا افطار بمکان شاعر شیخ اسمعیل صابر قدیری صدیقی واقع مغل پورہ منعقد ہوگا ۔ سید مسرور عابدی شرفی نگرانی کریں گے ۔ صوفی سلطان شطاری ، جلال عارف ، ڈاکٹر جہانگیر علی قادری ، سید یوسف روش ، قاضی فاروق عارفی ، ڈاکٹر ناقد رزاقی اور ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ورنگلی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ان کے علاوہ دیگر مدعو شعراء کلام سنائیں گے ۔۔
قرات کلام پاک و اذاں کے مقابلے
دونوں شہروں کی مساجد عاشور خانوں
میں دورہ قرآن حکیم
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : اقبال عابدی کے بموجب دونوں شہروں کی مساجد عاشور خانوں میں یکم رمضان سے دورہ قرآن اور مجلس اور جشن امام صالح اس طرح یکم رمضان المبارک سے اس طرح مسلسل ہیں ۔ شریعت کدہ ، بارگاہ معصومین ، مسجد نورالامرا ، مسجد طہماسپ خاں ، عبادت خانہ حسینی ، مسجد اثنائے عشری کلاں ، مسجد اثنائے عشری ( خرد ) ، عبادت خانہ حسینی ، مسجد ابوطالب ، مسجد رضا مسجد اثنائے عشری چھوٹی مسجد میں بھی دورہ قرآن حکیم مقرر ہے ۔۔