حضرت مولائے کائنات کو اسلام میں اولیت اور مولود کعبہ ہونے کا اعزاز
آپ ولایت و معرفت کے قاسم ، مولانا مفتی حافظ سید ضیا الدین نقشبندی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حضرت مولائے کائنات علی مرتضیٰ ؓ کی ذات گرامی مرکز فیض ، رشد و ہدایت کا منبع ہے اور فضائل کے جامع اور کمالات کا سرچشمہ ہے ۔ آپ کو نہ صرف اسلام میں اولیت کا شرف ملا بلکہ مولود کعبہ ہونے کا بھی امتیازی اعزاز حاصل ہے ۔ جب آپ اپنی والدہ ماجدہ ’ حضرت فاطمہ بنت اسدؓ ‘ کے شکم مبارک میں تھے ۔ اس دور جاہلیت میں جب کہ بت پرستی عام تھی ، آپ کی والدہ محترمہ کسی بت کے آگے سجدہ کرنے کا ارادہ کرتیں تو آپ اپنے قدم کو ان کے شکم مبارک سے چمٹا دیتے اور اپنی پیٹھ ان کی پیٹھ سے لگادیتے اور وہ سجدہ نہ کرپاتیں ۔ حضرت مولائے کائنات وہ برگزیدہ ہستی ہیں کہ کبھی آپ کی جبیں باطل کے آگے نہ جھکی اور آپ کی برکت سے والدہ بھی بت پرستی سے محفوظ رہیں ۔ ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیا الدین نقشبندی نے AHIRC کے زیر اہتمام مسجدا بوالحسنات جہاں نما میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران کیا ۔ سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مولانا نے کہا کہ حضرت علی مرتضیؓ نے ولادت کے بعد جب اپنی آنکھ کھولی تو سب سے پہلے حضور اکرم ﷺ کے چہرہ انور کا دیدار کیا ۔ وہ اس قدر عظمت و رفعت کے حامل ہوئے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے ۔ ( حاکم ) ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ سے ولایت کے فیض کے چشمے جاری کئے ہیں ، اسی نسبت سے آپ کو قاسم ولایت محمدیہ کہا جاتا ہے ۔ آپ نے براہ راست حضور اکرم ؐ سے علوم و معارف حاصل کئے ہیں ۔ آپ علم و حکمت کے وہ بحر ذخار ہیں جس کی گہرائی اور گیرائی کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔ حضور ؐ کی زبان فیض ترجمان سے ہونے والا اعلان آپ کی علمی جلالت پر شاہد عدل ہے ۔ آپؐ نے ارشاد فرمایا : میں علم و حکمت کا گھر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں ۔ مفتی صاحب نے کہا کہ حضرت مولائے کائنات ؓ کی محبت ایمان اور نفاق کے درمیان حد فاصل ہے حضور اکرم ؐ نے حضرت علی مرتضی ؓ سے ارشاد فرمایا : مومن ہی تم سے محبت کرتا ہے اور منافق ہی تم سے بغض رکھتا ہے ۔ آپ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ جن حضرات سے آپ کو محبت ہے ہم بھی ان سے محبت کریں اور ان کا احترام کریں ۔ قبل ازیں مولانا مفتی سید واحد علی قادری ، حافظ سید بہاؤ الدین زبیر نقشبندی نے خطاب کیا ۔ حافظ محمد خاں نقشبندی نے نعت و منقبت کا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ سلام و دعا پر کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا ۔۔
قدیم مرکزی جلسہ
شب معراج النبیﷺ
حیدرآباد /14 مئی ( راست ) امارت ملت اسلامیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 26 مئی کو بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک میں مرکزی جلسہ شب معراج زیر نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل ( جعفر پاشاہ ) زیر صدارت مولانا رحیم الدین انصاری مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، حافظ محمد نصیر حسامی ، سید مصطفی صدیقی نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ جبکہ مولوی شیخ طاہر حسامی مولانا غوث محی الدین حسامی ، مولانا ذکی الدین حسامی و مولانا ظفر احمد جمیل حسامی کے علاوہ خصوصی خطاب سرپرست امامت مولانا سید شاہ جمال الرحمن مفتاحی کا ہوگا ۔ نگران جلسہ واقعات معراج تفصیل سے بیان کریں گے ۔
فاروق نگر میں جلسہ استقبال
شب معراج و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد /14 مئی ( راست ) ممتاز ایجوکیشنل سوسائٹی فلک نما اور انجمن ترقی اردو عظیم تر حیدرآباد کے زیر اہتمام صاحبزادہ میر وقارالدین علی خان کی قیامگاہ ’’ عبقری ولا ‘‘ واقع عقب فلک نما پیالیس فاروق نگر میں نویں محفل جلسہ استقبال شب معراج و نعتیہ مشاعرہ اتوار 18 مئی کو 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ جناب تشکیل انور رزاقی خیرمقدمی تقریر کریں گے ۔ مولانا محمد حیدر معین الدین صدیقی ، مولانا مجاہد نقشبندی ، عبدالرحمن السقاف ، مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کلاں مہمان مقررین ہوں گے ۔ محمد مسعود فضلی صدر انجمن ترقی اردو حیدرآباد محمد عابد علی نائب صدر ڈاکٹر راہی معتمد عمومی سید فضل الحق رضوی معتمد تعلیمی امور ، شیخ محمد اسمعیل ، ابراہیم بیگ اور مرزا اسمعیل بیگ خطاب کریںگے ۔
ہفتہ واری مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 15 مئی کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات و نعت کے بعد مولانا محمد فاروق قادری کا ’ فضائل رجب ‘ پر خصوصی خطاب ہوگا۔ خطاب کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔ اور سلام بارگاہ خیر الانام ﷺ پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔
آج مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر کل جمعرات کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا اور خصوصی دعا ہوگی ۔۔
٭٭ حلقہ ذکر الہی و نعت شاہ کونین ؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات کو بعد عشاء مقرر ہے ۔۔
ماہانہ مجلس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ قبلہؒ 15 مئی کو بعد نماز مغرب واقع کمان بھوئی گوڑہ آغا پورہ مقرر ہے ۔ جس میں محفل سماع ہوگی ۔ مولانا محمد نور اللہ چشتی نگرانی کریں گے ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا محمد عرفان قاسمی کے بموجب 15 مئی جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا شاہ محمد جمال الرحمن ہوں گے ۔ صدارت مولانا محمد زکریا فہد قاسمی کریں گے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا غلام مجتبیٰ قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری ابراہیم کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔
درس قرآن برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : قاضی محمد سیف الدین کے مکان واقع نظام کالونی ٹولی چوکی میں جمعرات 2-30 تا 3-30 بجے درس قرآن برائے خواتین منعقد ہوگا ۔ مفتی انعام الرحمن جمیل قاسمی فرزند مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی درس دیں گے ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا سید شاہ حبیب پادشاہ قادری مخدومی ؒ کا عرس شریف 15 رجب کو خیابان مخدومی احاطہ درگاہ حضرت مفتی مخدوم حسینیؒ بہادر پورہ مقرر ہے ۔ بعدنماز عصر تلاوت کلام پاک ، بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف بعد نماز عشاء خدمات صندل و گل افشانی ہوگی ۔۔
عرس شریف
٭٭ حضرت سکندر شاہ ولیؒ کا عرس شریف درگاہ واقع چنبیلی کا منڈوا اندرون عالی جاہ کوٹلہ میں 15 رجب کو بعد نماز عصر و مغرب مقرر ہے ۔۔
جشن ظہور
حیدرآباد۔/14مئی، ( راست ) جشن ظہور حضرت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب بزم تشہد اعلان ولایت علی مولا کی جانب سے 15رجب المرجب 8بجے شب بمقام ولایت مولائے غدیر علی مولا یاقوت پورہ مقرر ہے۔ جس میں سید حسن عباس ہاشم عابدی ، سید جواد حسین رضوی ، سید محمد کاظم عباس عابدی ، سید عباس حیدر نقوی قصیدہ خوانی کریں گے۔ ونیز مدعو شعراء کرام نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائص سید حسن عباس ہاشم عابدی انجام دیں گے۔
جشن مولائے کائنات
حیدرآباد۔/14مئی، ( راست ) میر تقی علی مکرم، حسن عباس اسد ، میر مختار علی، سید خیرات حیدر نقوی، جواد علی کی جانب سے جشن مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب 16رجب المرجب بمقام چوراستہ کھیت بالسٹی نزد میدان نیوا جشن مولائے کائنات مقرر ہے۔ڈاکٹر سید مظہر حسین رضوی زکی، سعید گوپلپوری، واحد علی ، شبیر حیدر پرواز، سید حسن عباس ہاشم عابدی نذرانہ پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض سید حسن عباس ہاشم عابدی و میر بہبود علی جعفری انجام دیں گے۔
عرس شریف
حیدرآباد۔/14مئی، ( پریس نوٹ ) جشن مولائے کائنات و زیارت موئے مبارک جشن خواجہ خواجگان غریب نواز و عرس مبارک حضرت حافظ الحاج سید احمد علی شاہ المعروف حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی ؒ رجب المرجب بروز جمعرات بمقام آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی ؒ روبرو چارمینار بس اسٹانڈ پنچ محلہ مقرر ہے۔ نگرانی مولانا الحاج صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی سجادہ نشین کریں گے۔ جناب سید علی پاشاہ قادری ابوالعلائی جانشین سجادہ نشین کے بموجب بعد عصر ختم قرآن مجید، بعد مغرب صربات رفاعیہ بعد عشاء برآمدی صندل مبارک خانقاہ ابوالعلایہ تا درگاہ شریف صندل مالی و پیشکشی چادر گل و حلقہ ذکر منعقد ہوگا۔