مذہبی خبریں

مختصر مدتی دینی تعلیمی کورس
حیدرآباد ۔ /13 اپریل (راست) حافظ محمد جواد صدیقی نگران مراکز و ناظم معہد کے بموجب زیرنگرانی مولانا محمد خواجہ شریف بانی المعہد الدینی العربی ’’مختصر مدتی دینی تعلیمی کورس‘‘ کے ’’مختلف مراکز کا قیام عمل میں آرہا ہے ‘‘ جس میں تلاوت قرآن کریم مع تجوید (عملی مشق) حفظ منتخب سورتیں ترجمہ و مختصر تفسیر و سیرت صحابہ و بزرگان دین (اولیاء اللہ) کے معلوماتی کلاسس خواتین و مرد حضرات دونوں کے لئے منعقد ہوں گے ۔ ان کلاسس میں کالج و ہائی اسکول کے طلبہ ، ٹیچر ، تاجر ، ملازم و دیگر پندرہ (15) سال سے زائد عمر کے حضرات شرکت کرسکتے ہیں ۔ دن میں مصروف رہنے والے خواتین و مرد حضرات کیلئے کلاسس کے اوقات شام 7 تا 9 بجے شب مقرر ہیں ۔ کلاسس کا /20 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ اور /19 مئی تک کلاسس جاری رہیں گے ۔ کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے ۔ تعلیمی فیس نہیں لی جائے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9440362822 یا 9391091666 پر ربط کریں ۔

حمیدیہ میں آج چھٹی محفل
حضرت خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 6 رجب المرجب جاری سالانہ محافل حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے سلسلہ کی چھٹی محفل 6 رجب صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ شرفی چمن منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہونگے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کرینگے ۔۔

ماہانہ فاتحہ خواجہ خواجگان
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : حضرت خواجہ معین الدین حسن سنجری چشتیؒ کا ماہانہ فاتحہ چھٹی شریف 6 رجب المرجب بمکان جناب سید ابراہیم قادری ، راگھوا کالونی ٹولی چوکی مقرر ہے ۔ مولانا اسلم پاشاہ گلیمی صدارت کریں گے ۔ نماز عشاء سے مشاغل کا آغاز ہوگا ۔۔

تحریک اسلامی کی تاجدار ہند کانفرنس
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام تاجدار ہند کانفرنس 14 اپریل کو بعد نماز عشاء 9 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں مقرر ہے ۔ اس کانفرنس کا قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ محمد عارف قادری ، محمد عبدالقدیر برکاتی ، محمد خواجہ محی الدین قادری ، محمد حسین برکاتی ، محمد جاوید رضا برکاتی ، و دیگر ممتاز ثنا خواں تحریک اسلامی نعت شاہ کونین ﷺ و منقبت خواجہ ہند الولی غریب نواز ؒ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری اور مولانا محمد فاروق قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔

جشن فیضان خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : کل ہند مرکزی شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام جشن فیضان سلطان الہند خواجہ غریب نوازؒ زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی 6 رجب بعد نماز عشاء قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے ۔ طلبائے مدرسہ برکات الحسنات و دیگر حضرات کی حمد باری تعالیٰ ، نعت شریف و منقبت خوانی کے علاوہ علمائے کرام مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭    کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام 14 اپریل کو بعد نماز عشاء بمکان حضرت محمد بن علی چشتی پاشاہ بھائی اسکائی لائن اپارٹمنٹ بشیر باغ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا ۔ حافظ محمد امجد نقشبندی منقبت خواجہ غریب نواز پیش کریں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان و ذکر و مراقبہ 14 اپریل کو بعد نماز عصر زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری خلیفہ حضرت ابوالفداء مقرر ہے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 14 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد برجیس کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : حضرت سید شاہ منور حسین قادریؒ کا عرس شریف 6 رجب کو بازار روپ لعل شاہ علی بنڈہ زیر نگرانی خادمین درگاہ شریف مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف اور بعد نماز مغرب چادر گل پیش کی جائے گی ۔۔

یوم حضرت خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام یوم حضرت خواجہ غریب نوازؒ 14 اپریل کو بعد نماز عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکر گنج زیر نگرانی مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی مقرر ہے ۔۔

 

ہند ؔمیں مسلمانیت خواجہ ؒ کی دَین
بیت النور میں جلسہ حضرت غریب نوازؒ، مولاناغوثوی شاہ کاخطاب
حیدرآباد۔13 اپریل(راست)بیت النور اُپّرپلّی میں 13اپریل بروزچہارشنبہ کو منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے مولانا غوثوی شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ اِس بات پر گواہ ہے کہ سلطان الہند حضرت سیدی خواجہ معین الدین چشتی المعروف حضرت خواجہ غریب نواز ؒ نے ہندوستان میں اسلام کی ایسی تبلیغ فرمائی جس سے لاکھوں مشرک مُشرف بہ اسلا م ہوئے آج ہندوستان میں مسلمانیت کی برقراری حضرت خواجہ ؒ کی دَین ہے جو کو ئی شخص حضرت خواجہؒ کی بارگاہ میں جاتا ہے اللہ اُس کی حاجت کو پوری کرتا ہے، راجہ ہو یا پرجا‘داس ہو یا داتابادشاہ ہو یا فقیر سب ہی حضرت خواجہؒ کی بارگاہ سے فیض پاتے ہیں، ہندوستان کے سابق وائیسرائےؔلارڈویزلیؔ نے کہا تھا کہ ظاہری طور پر ہندوستان میں حکومت کسی کی ہے لیکن دلوں پر حکومت حضرت خواجہؒ کی ہے یہ عجیب اتفاق ہے کہ 6رجب حضرت خواجہ ؒکے وصال کا دن ہے اور وہی 6رجب میرے والد مفسرقرآن حضرت پیر صحوی ؔشاہؒ کی ولادت کا دن ہے اللہ ہماری طرف سے اُن دونوں بزرگوں کو بہترین جزاء عطا فرمائے اور اُن کے فیضان سے ہمکو مالا ما ل کرے برادران اسلام کو چاہیئے کہ وہ دو رکعت نفل نمازپڑھکر حضرت خواجہؒ کیلئے بطورتحفہ ایصال کریں ۔

 

جلسہ فیضان خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر میر وجاہت علی معتمد مجلس انتظامی کمیٹی مدرسہ باب العلم انوار محمدی کے بموجب 14 اپریل کو 12 تا 1 بجے دن ختم قرآن مجید بعدہ جلسہ فیضان خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ مقرر ہے ۔ صدارت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی سرپرست اعلی مدرسہ ہذا و زیر نگرانی مفتی محمد عظیم الدین کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا قاضی محمد عبدالقوی ، مولانا میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ خصوصی خطاب کرینگے ۔۔