مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 17 مارچ( راست) مسجد حسینی وجئے نگر کالونی (روبرو آئی ٹی آئی گلڈ) میں جمعہ کو  بعد نماز مغرب مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا و استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد قرآن مجید کا درس دیں گے۔
٭٭ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحیداللہ حسینی القادری الملتانی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی عقب قادر باغ رنگ روڈ اتوار کو بعد نماز مغرب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی زیرنگرانی منعقد شدنی ’’محفل درس قرآن مجید و تفسیر‘‘ سے خطاب کریں گے۔
محفل نقشبندیہ مجددیہ
حیدرآباد ۔ 17 مارچ( راست) جانشین محدث دکن ابوالبرکات حضرت مولانا پیر سید خلیل اللہ شاہ قبلہ مجددی نقشبندی القادری علیہ الرحمہ والرضوان کی ماہانہ فاتحہ اور محفل نقشبندیہ مجددیہ زیرصدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری امیر انٹرنیشنل علم تحریک تحفظ سنیت 8 جمادی الثانی جمعہ کو بعد نماز عشاء قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے۔ طلبائے مدرسہ برکات الحسنات و دیگر حضرات کی حمد باری تعالیٰ، نعت شریف، منقبت خوانی کے علاوہ مولانا محمد زبیر نقشبندی قادری، مولانا محمد امجد خاں نقشبندی مخاطب کریں گے۔

محمد شعیب شرف الدین شرفی کا
قلیل مدت میں حفظ قرآن کریم
حیدرآباد ۔ 17 مارچ( راست) سکریٹری شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے بموجب کمسن قاری محمد شعیب شرف الدین شرفی جنہوں نے حال ہی میں ترکی کے عالمی مسابقہ قرأت میں انعام اول حاصل کیا تھا، قلیل مدت میں جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا سے حفظ قرآن کی تکمیل کیا۔ حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین شرفی، حافظ قاری محمد نصیرالدین منشاوی کے فرزند ہیں جن کی اتوار 20 مارچ کو نوری فنکشن پیالیس بنڈلہ گوڑہ میں بعد عصر تہنیتی تقریب منعقد ہوگی، جس کا اہتمام شرفیہ قرأت اکیڈیمی انتظامیہ کے علاوہ جناب عیسیٰ بن عبید مصری اور میر محتشم علی خان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جناب افتخار شریف فرسٹ ڈول سٹیزن آف انڈیا صدارت کریں گے۔ مولانا ڈاکٹر راشد نسیم ندوی، مولانا غیاث احمد رشادی و مفتی محمد رفیع الدین رشادی مخاطب کریں گے۔
مولانا غلام احمد قریشی نقشبندی کے خصوصی خطابات
حیدرآباد ۔ 17 مارچ( راست) مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری امیر انٹرنیشنل مسلم تحریک تحفظ سنیت 8 جمادی الثانی قبل نماز جمعہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ اہلسنت و جماعت یاقوت پرہ اور جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ اہلسنت و جماعت پھول باغ حافظ بابا نگر میں بعنوان ’’کامیاب مؤمنین کی نشانیاں‘‘ خصوصی خطاب کریں گے۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 17 مارچ(پریس نوٹ) عرس شریف حضرت سیدشاہ جمال الدین حسنی الحسینی القادری المعروف دادا پیر ؒ 18 تا 21 مارچ مقرر ہے۔ 18 مارچ کو بعد مغرب تا عشاء ختم قرآن مجید محفل قصیدہ بردہ شریف ہوگی۔ بعد عشاء غسل شریف انجام دیا جائے گا۔ 19 مارچ کو 4 بجے شام مسجد محمدی جلوخانہ لاڈ بازار میں قصیدہ بردہ شریف بعد عصر صندل مبارک، بعد عشاء 9 بجے شب مراسم صندل مالی انجام دی جائے گی۔ اس موقع پر جلسہ یوم اولیاء اللہ علمائے جامعہ نظامیہ مخاطب کریں گے۔ 10 جمادی الثانی اتوار کو بعد مغرب محفل چراغاں، بعد عشاء مجلس سماع ہوگی۔ 11 ربیع الثانی پیر کو بعد مغرب ختم قرآن، بعد عشاء قصیدہ بردہ شریف مقرر ہے۔

 

جلسہ فیضان غوث اعظم ؓ
حیدرآباد ۔ 17 مارچ( راست) الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیراہتمام جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم ؓ 18 مارچ کو بعد نماز مغرب اردو گھر مغلپورہ میں مقرر ہے۔ نگرانی جناب واصف احمد علوی صدر سوسائٹی کریں گے۔ مہمان خصوصی مولانا محمد اسداللہ صدیقی کا خطاب ہوگا۔
فن قرأت و اذان کی تربیت
حیدرآباد ۔ 17 مارچ( راست) اقراء قرأت سوسائٹی کے بموجب اتوار 20 مارچ سے مسجد عمر بن خطاب موسیٰ باؤلی حسینی علم میں سوسائٹی کی نئی شاخ کا آغاز ہوگا جہاں پر ہر اتوار کو بعد نماز ظہر فن قرأت و عربی لحن میں اذان کی تربیت قاری محمد عبدالقیوم شاکر بانی و معتمد اقراء قرأت سوسائٹی کی نگرانی میں قاری محمد عبدالعلام اشہر دیں گے۔
طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 17 مارچ( راست) ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ 20 مارچ کو رات 8 بجے بطرح ’’بے زبانی بھی زبان ہوتی ہے‘‘ زبان قافیہ اور ہوتی ہے ردیف ہے۔ زیرصدارت ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق ہوگا۔ مہمان خصوصی جناب حافظ و قاری سید مہیمن قادری ہوں گے۔