مذہبی خبریں

خانقاہ قبول مصطفوی میں
آج نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : بزم حبیب زرین کلاہ کے زیر اہتمام بسلسلہ عرس شریف حضرت سید مرتضیٰ بادشاہ قادری چشتی حبیب زرین کلاہؒ 25 جولائی شنبہ کو 9 بجے شب خانقاہ قبول مصطفوی نزد چمن اے آر پی حوض نور خاں بازار میں زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کاملؒ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ حافظ محمد شعیب اللہ خاں کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ حسب روایت حضرت حبیب زرین کلاہؒ کی نعت شریف سنائی جائے گی ۔ مولانا سید احمد بادشاہ قادری زرین کلاہ کے خیر مقدمی کلمات کے بعد شعراء کرام اور نگران مشاعرہ منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے

ادارہ ادب اسلامی کا ماہانہ طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : ادارہ ادب اسلامی کا ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار 26جولائی رات 8 بجے چھتہ بازار بطرح ’ہیں خوش ہم عید کی خوشیاں منا کے ‘ زیر صدارت شاعر محترم مسعود جاوید ہاشمی منعقد ہوگا ۔ مہمان خصوصی جناب جمیل نظام آبادی ہوں گے ۔۔

درس قرآن مجید و تفسیر
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد ابراہیمی قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کرینگے ۔۔

ورزش حفظان صحت کلاس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : املی بن پارک سالار جنگ پل پر 27 جولائی سے مختلف بیماریوں بواسیر ، موٹاپا ، بی پی ، شوگر ، تھائیرائیڈ ، جوڑوں کا درد ، قبض وغیرہ کے لیے بذریہ علاج تدبیر ورزش کے مخصوص طریقہ سے بیماریوں کیلئے ایک گھنٹہ ورزش صبح 6-30 تا 8 بجے دن کے درمیان رکھی گئی ہے تفصیلات کے لیے 9963142863 پر ربط کریں ۔۔

جلسہ فیضان غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیر اہتمام ماہانہ جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظمؒ 25 جولائی کو اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب واصف احمد علوی صدر نشین الگیلانی عالمی سوسائٹی کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر خطاب کرینگے ۔۔

 

کتاب رہنمائے حج بیت اللہ و
عمرہ و زیارت النبیؐ کی مفت تقسیم
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : عازمین حج و عمرہ کی رہبری کے لیے کتاب رہنمائے حج بیت اللہ و عمرہ و زیارت النبیؐ کی اشاعت عمل میں آئی ہے ۔ اس کتاب میں اپنے گھر سے خدا کے گھر تک اور خدا کے گھر سے نبی کریم ؐ کے در تک جانے کے سارے آداب اور تمام مناسک حج و عمرہ مکمل دعاؤں کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں ۔ عازمین کتاب بلاہدیہ حاصل کرنے کے لیے فون 9885938889 پر ربط کریں ۔۔

 

درس قرآن
٭٭    حافظ جمیل الرحمن کے بموجب شاہی مسجد باغ عامہ میں بروز اتوار صبح 9-30 بجے سے سلسلہ وار آیات قرآنیہ کا درس مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی دیں گے ۔ آخر میں سوالات و جوابات کی نشست ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم ہوگا ۔۔

حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ قبلہ کی ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : جانشین محدث دکن ابوالبرکات حضرت مولانا پیر سید خلیل اللہ شاہ قبلہ مجددیؒ کی ماہانہ فاتحہ زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم 8 شوال بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ طلبائے مدرسہ برکات الحسنات و دیگر حضرات کی حمد باری تعالیٰ ، نعت و منقبت خوانی کے علاوہ مولانا محمد زبیر نقشبندی قادری ، مولانا محمد امجد خاں نقشبندی اور مولانا محمد بدر جمال قادری مخاطب کرینگے ۔ بعد نماز مغرب محفل نقشبندیہ مجددیہ ہوگی ۔۔