کُل ہندمرکزی میلاد کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب قدر علامہ سید نورانی میاں اشرفی مہمان خصوصی حیدرآباد ۔ 29 مئی( راست ) ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ ( معتمد کمیٹی ) نے بتایا کہ کل ہندمرکزی میلاد کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب قدر ہفتہ یکم جون کو بعد نماز تراویح میلاد میدان روبرو خلوت پیالیس صدر کمیٹی جناب خواجہ معین الدین اقبال قادری ملتانی کی زیرنگرانی منعقد ہوگا جلسہ کا آغاز مولانا حافظ غلام محمد خان نقشبندی کی قرات کلام مجید سے ہوگا ۔ نعت خواں حضرات اسد اللہ شریف معلم سعد قادری ، طہا العمودی ،غلام محمد آمری نعت رسول ﷺ کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مقامی علمائے دین ، محمد آصف عرفان قادری کے علاوہ جناب سید احمد پاشاہ قادری شرکت و خطاب کریں گے اور بیرونی عالم دین، علامہ سید محمد ہاشمی میاں اشرفی ، مولانا سید محمد نورانی میاںا شرفی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں کمیٹی نے اس تاریخ ساز اجلاس کی کامیابی کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ہیں ۔ جلسہ گاہ اور اس کے اطراف میں ڈیجیٹل کلوز ٹی وی اسکرین نصب کئے جارہے ہیں تاکہ سامعین مکمل پروگرام کا مشاہدہ کرسکیں۔ علاوہ ازیں مکمل پروگرام مقامی و ریاستی ٹی وی چینلس پر براہ راست کیا جائے گا ۔ خواتین کیلئے شہ نشین کے عقبی حصہ کمیونٹی ہال میں پردہ کا معقول نظم ہے ۔ شہ نشین پر صرف علماء و مشائخ اور مدعو حضرات ہی کا داخلہ رہے گا جبکہ میڈیا کے نمائندوں کے لئے شہ نشین کے دائیں جانبنشستیں مختص ہوں گی ۔ موسم گرما کے پیش نظر جلسہ گاہ میں مختلف مقامات پر ٹھنڈا پانی منرل واٹر کے کاؤنٹرس رہیں گے ۔ نظم و ضبط کی برقراری کیلئے تربیت یافتہ والینٹرس تعینات رہیں گے ۔
کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی لیلتہ القدر کانفرنس
مفتی محمد مجاہد الاسلام ، علامہ محمد فاروق نظامی علیمی
ڈاکٹر سید عبدالمعز قادری شرفی کے خطابات
حیدرآباد /29 مئی ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان اٹھارہویں مرکزی لیلتہ القدر کانفرنس یکم جون کو بعد نماز تراویح گورنمنٹ جونئیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئے گا ۔ محمد شاہد اقبال قادری و ڈاکٹر عظمت رسول کے سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صدارت حضرت سید خلیل علی شاہ بابا قدرتی محبوبی نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد افخار شریف ، مولانا محمد اخلاق اشرفی ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، الحاج محمد نعیم صوفی ، ڈاکٹر حیدر یمانی ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد احمد عرفانی ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری شرکت کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقررین کرام میں مفتی محمد مجاہد الاسلام ، امروہا اترپردیش کے علاوہ دوسرے مہمان مقرر ، مولانا محمد فاروق نظامی علیمی ، جمد ارشاہی ممبئی کی شرکت و خطاب ہوگا ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری صلاح الدین جاوید کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوان رسول جناب محمد فرحت اللہ شریف ، حافظ و قاری ملک اسمعیل علی خان ، محمد عبدالقیوم قادری ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مقامی مقررین کرام میں مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی قادری شرفی ، مولانا محمد اقبال احمد رضوی القادری مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری ( نائب صدر کمیٹی ) مفتی محمد مستان علی قادری ، مفتی محمد منور اشرفی ، مولانا حافظ و قاری محمد عبدالجلیل قادری نظامی کے خطابات ہوں گے ۔ اس کانفرنس میں مہمان مقررین کرام کے قران کا پیغام امت مسلمہ کے نام عصر حاضر کی ظلمتوں کا جواب قرآن حکیم میں موجودہ مسلم معاشرہ میں بڑھتی ہوئی بے دینی اور مغربی تہذیب کے اثرات نوجوان نسلوں کے ایمان و عقیدے کا تحفظ ، نیز اسلام میں خواتین کیلئے پردہ کی عظمت جیسے عنوانات پر بصیرت افروز و فکر انگیز خطابات ہوں گے ۔ صدر استقبالیہ مرزا انثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ ) خطبہ استقبالیہ پڑھیں گے ۔ دیگر مہمانان خصوصی جناب محمد عبدالنجیب ( کاشف ) جناب محمد افتخار علی ایڈوکیٹ ، جناب مکرم علی ایڈوکیٹ ، محمد عظیم برکاتی ایڈوکیٹ ، محمد آصف قادری جناب محمد احسن شریف شرکت کریں گے ۔ سابقہ کانفرنس و جلسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونئیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہے گی ۔
حضرت علیؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت
جلسہ شہادت علیؓ سے مولانا عبدالحمید رحمانی کا خطاب
حیدرآباد /29 مئی ( پریس نوٹ ) حضرت علیؓ شجاعت و عبادت میں نمایاں مقام رکھتے ہوئے عجز و انکساری کے سراپا پیکر تھے ۔ جن کی شان میں قرآنی آیات کا نزول ہونا اور جن سے محبت نبی ﷺ سے محبت جن کے شہزادوں سے محبت رب کی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ جن کو باب العلم و فاتح خیبر مولی علیؓ جیسا لقب جن کی ولادت خانہ کعبہ جن کی شہادت اللہ کے گھر جن کی قربانیوں کو مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ حضرت علیؓ کی نماز قضا ہونے پر اللہ کے نبی ﷺ نے ڈوبے ہوئے سورج کو پلٹایا نماز عصر حضرت علیؓ ادا فرمائی ایک موقع پر اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا جس طرح موسی و ہارون کا رشتہ تھا ویسے ہی تمہارا اور میرا رشتہ ہے ۔ کیونکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ نے جامع مسجد قادر علی پٹیل امان نگر یاقوت پورہ جلسہ شہادت حضرت علیؓ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ہجرت کی شب اپنے بستر پر حضرت علیؓ کو سلاکر مکے والوں کی امانتیں لوٹاکر مدینہ آنے کو کہا ۔ حضرت علیؓ کہتے ہیں کہ نبی کے بستر پر جو سکون و اطمینان کی نیند ملی ہے ویسی نیند کبھی نہیں ملی ۔ حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ فرماتے ہیںحضرت علیؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت کیونکہ اللہ کے نبی کو فرماتے ہوئے میں نے سنا ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید محی الدین قادری کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ ڈاکٹر محمد محمود علی پٹیل نے نگرانی کی ۔
درگاہ حضرت امر اللہ شاہؒ میں
آج قراء کرام کی شرکت
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی کے بموجب مرکزی عقد استانہ عالیہ رضویہ موسومہ درگاہ حضرت امر اللہ شاہؒ مغل پورہ میں 30 مئی جمعرات کو بعد نماز تراویح 10-15 بجے شب ایران کے قراء کرام شرکت کرتے ہوئے قرات قرآن مجید سنائیں گے ۔ مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی (سجادہ نشین ) نگرانی کریں گے ۔ اور قراء کرام کی خدمت میں تہنیت و گلپوشی شال پیش کریں گے ۔۔
گولکنڈہ میں آج جلسہ شب قدر
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد عثمانیہ رسالہ بازار ، قلعہ گولکنڈہ میں 24 رمضان بعدنماز تراویح زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول باشاہ قادری الشطاری صدر معتمد مجلس علمائے دکن جلسہ شب قدر منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری غلام ربانی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ سید سعادت پاشاہ قادری ، قاری عدنان اللہ خاں اور محمد ارشد قادری نعت کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ اس جلسہ سے نگران جلسہ کے علاوہ قاری و قاضی مولانا طیب مومن اور مولانا محمد تجمل احمد قادری مخاطب کریں گے ۔ نماز تہجد 2-15 بجے ادا کی جائے گی اور سحر کا خاص اہتمام رہے گا ۔۔
جلسہ فضائل رمضان المبارک و
جشن نزول قرآن کریم
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکم تا اختتام ماہ صیام ’فضائل رمضان المبارک و جشن نزول قرآن کریم ‘ سے معنون تیئسویں سالانہ حضرت تاج العرفاء یادگار خطابات کے سلسلہ میں 24 رمضان بعد نماز ظہر مسجد خورشید جاہی نامپلی اسٹیشن روڈ اور بعد عصر ’ حمیدیہ ‘ شرفی چمن میں ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی خطاب کریں گے ۔۔
محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 30 مئی بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی متولی مقرر ہے ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری بروز جمعرات 5 بجے مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔
بارگاہ یوسفینؒ میں
صاحب قرآن کانفرنس
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : صاحب قرآن کانفرنس شب قدر کے مقدس موقع پر بارگاہ یوسفینؒ میں یکم جون کو 10-30 بجے شب بعد نماز تراویح منعقد ہوگا۔ سرپرستی مولانا سید قبول پاشاہ شطاری قادری ، صدارت مولانا سید ابوالفتح سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی کریں گے ۔ نگرانی مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ کریں گے ۔ اس کانفرنس سے مفتی حشمت رضا برکاتی چشتی ، مولانا شاہ محمد منہاج چشتی ، مولانا شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ ، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری ، مولانا صوفی ارشد ابوالعلائی ، حافظ مظفر حسین خاں بندہ نوازی ، مفتی احمد نظامی ، مولانا عبدالباسط نظامی چشتی ، مولانا حافظ جہانگیر سہروردی ، مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی ، مولانا ضیا عرفان قادری مخاطب کریں گے ۔ مولانا لئیق احمد قادری نظامت کریں گے ۔۔
روزہ دار اپنی عبادت صوم کا اجر خود دست قدرت سے پانے کا شرف حاصل کرتا ہے
جامع مسجد عنبر پیٹھ اور’’حمیدیہ‘‘ میں ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔29؍مئی( پریس نوٹ) رمضان مبارک میں اللہ تعالیٰ کے مومن اور عبادت گزار بندوں کے لئے نوید ہے کہ تیسرے دہے میں پانچ طاق راتیں ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے شب قدر کو پوشیدہ کر دیا ہے جس میں کلام حق تعالیٰ لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر یکبارگی نازل ہوا۔ قرآن پاک سے نسبت نے اس رات کو سارے برس کی تمام راتوں پر ایسا امتیاز و اعزاز عطا کیا ہے کہ یہ ایک رات ہزار مہینوں سے زیادہ قدر و فضیلت رکھتی ہے اس رات ایمان و اخلاص کے ساتھ عبادت و قیام کرنے والا بارگاہ خداوندی سے بے حد و شمار اجر و ثواب سے سرفراز کیا جاتاہے۔ شب قدر میں قرآن پاک نازل ہوا اور شب میلاد کی صبح کو صاحب قرآن حضور ختمی مرتبت احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ظہور قدسی کا عظیم البرکات واقعہ ہوا۔اس لحاظ سے شب میلاد کی منفرد اورعلو منزلت اہمیت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ؐکے ذریعہ ساری انسانیت کی ہدایت کا سامان ان کے سینہ اطہر پر نزول قرآن پاک کے ساتھ دائمی طور پر فرمادیا۔جن سعادت مندوں نے اللہ تعالیٰ اور رسول ؐاللہ کی اطاعت کی، ان کے لئے رحمت و مغفرت و نجات کا مژدہ ہے جس کا ایک ذریعہ ماہ رمضان کے روزے،شب قدر کا قیام اور اس مقدس مہینہ کے ہر لمحہ کو ذکر و تسبیح میں گزارنا ہے۔ رمضان مبارک کا ہر عمل صالح مقبول ہوتا ہے اور روزہ داروں کی دعا بارگاہ حق تعالیٰ میں مستجاب ہوتی ہے بالخصوص دعائیں بوقت افطار رد نہیں ہوتیں۔ روزہ دار اپنی عبادت صوم کا اجر خود دست قدرت سے پانے کا شرف حاصل کرتا ہے۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک نے رمضان مبارک کے روح پرور اور نورافزاء ماحول میں 22؍رمضان المبارک کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عنبر پیٹھ اور بعد نماز عصر ’’حمیدیہ‘‘ واقع شرفی چمن ، سبزی منڈی قدیم میں روزہ دار مصلیوں کے نمائندہ اجتماعات سے خطاب کی سعادت حاصل کرتے ہوے ان حقائق کا اظہار کیا۔ وہ اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل( انڈیا) آئی ہرک کے ’’حضرت تاج العرفاءؒ یادگار خطابات‘‘ کے تیئسویں سال کے اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے جن کا آغاز قراء ت کلام پاک سے ہوا۔ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوے کہا کہ رمضان مبارک میں صلوٰۃ و صوم کے ساتھ فریضئہ زکوٰۃ کی ادائیگی موجب سعادت ہے علاوہ ازیںمدات خیر سے بھی غریبوں، مسکینوں، حاجت مندوں، ناداروں کی مالی اعانت اور غمخواری کا موثر معمول اس ماہ مبارک میں روح میں بالیدگی کا سبب اور حصول رضاے مولی تعالیٰ کا ذریعہ ہے۔
جامعہ نظامیہ دین و شریعت کا ترجمان
زکوٰۃ و عطیات کے ذریعہ تعاون کرنے مولانا مفتی خلیل احمد کی اپیل
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی ۔ (پریس نوٹ) شیخ الجامعہ ‘ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ ملت اسلامیہ کیلئے محتاج تعارف نہیں۔ جامعہ نظامیہ اپنے وجود بابرکت میں ملت اسلامیہ کا عظیم ورثہ اور سرمایہ افتخار ہے نیز دین و شریعت کا ترجمان ہے۔ جامعہ نظامیہ کے فارغین کی قابل لحاظ تعداد نے ملک و ملت کی تعلیمی‘ سماجی‘ تہذیبی اور دینی شعبوں میں مسلمانوں کو فائدہ پہنچایا ہے اور جو مفید خدمات انجام دی ہیں انہیں بھلایا نہیں جاسکتا۔ جامعہ نظامیہ 148 سال سے مسلسل علم دین کی اشاعت اورملت اسلامیہ کی دینی رہبری میں مصروف ہے ۔ جامعہ نظامیہ نے عالم اسلام اور ملت اسلامیہ میں جو شہرت حاصل کی اس میں اللہ تعالیٰ کا فضل خاص‘ اس کے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عنایتیں ‘ علماء اور مشائخ کی دعائیں دانشوروں کے مشورے اور مخیر حضرات کی اعانتیں حمایتیں اور ہمدردیاں شامل حال ہیں۔ جامعہ نظامیہ کے شعبوں کی ترقی مزید شعبوں کا قیام اور خاص کرعمارت دارالاقامہ کی جدید تعمیر اور کمرشیل کامپلکس واقع گن عثمان گنج کی تعمیر جامعہ نظامیہ کے اہم ترین مسائل ہیں۔ لہذا ملت اسلامیہ کے مخیر حضرات اپنے حلقہ احباب میں توجہ دلائیں ۔ ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ‘ علم دین کی اشاعت ‘ دین مبین کی حفاظت میں تعاون فرمائیں۔رمضان المبارک کے مسعود موقع پر مسلمانوں بالخصوص اصحاب خیر سے مخلصانہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ و عطیات کے ذریعہ جامعہ کے مالیہ کو مستحکم فرمائیں۔ صدر مرکز جامعہ نظامیہ شبلی گنج اورکمرشیل کامپلکس جامعہ نظامیہ روبرو S B I‘ گن فاؤنڈری پر صبح سات بجے تا شام چھ بجے تک وصولی زکوٰۃ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ہر جمعہ مکہ مسجد میں بھی وصولی زکوٰۃ کے کاؤنٹر قائم کئے جاتے ہیں ۔ نیز جامعہ نظامیہ کے فون نمبرات :24416847, 24576772, 24503267 پر مطلع فرمائیں تو فوری کارکن کو بھیجا جائیگا ۔ چیکس اور ڈرافٹس پر صرف ’’ JAMIA NIZAMIA‘‘ تحریر فرما کر کراس کردیں ۔