جلسہ استقبال ماہ رمضان
حیدرآباد یکم / مئی ( راست ) محمد امجد علی صدر مسجد وقار نگر کے بموجب مسجد وقار نگر میں 3 مئی بروز جمعہ بعد نماز عشاء جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک مقرر ہے ۔ مولانا محمدمظفر حسین خان بندہ نوازی قادری ، مولانا مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، حافظ محمد غوث عادل کے خطابات ہوں گے ۔
استقبال رمضان برائے خواتین
٭٭ رائل گارڈن فنکشن ہال گاندھی نگر آئی ڈی پی ایل میں 5 مئی کو صبح 9.30 بجے جلسہ اصلاح معاشرہ استقبال رمضان برائے خواتین مقرر ہے۔ صدارت ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز رمیصا افشین کی قرات ، ڈاکٹر مفتیہ سمیرہ خاتون کی نعت شریف سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم مفتیہ آمنہ عطا ، عالمہ شائستہ فاطمہ مخاطب کریں گی ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مفتیہ انیس فاطمہ صدر معلمہ فاطمتہ للبنات کریں گی ۔
جلسہ استقبال رمضان
برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام جلسہ استقبال رمضان برائے خواتین وطالبات 4 مئی ہفتہ 10 تا 3 بجے دن بمقام مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن مجلس عامہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مقرر ہے ۔ محترمہ نعیم النساء فاروقی قرات کلام پاک اور محترمہ فضل النساء حمد باری تعالی ، محترمہ حافظہ ساجد النساء نعت شریف پیش کریں گے ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ، محترمہ سیدہ زینت سلطانہ شریک معتمد تنظیم بنت حرم ، محترمہ شاکرہ کوثر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ، محترمہ سیدہ میمونہ بیگم مخاطب کریں گے ۔ روزہ ، زکواۃ ، صدقہ فطرہ کا تفصیلی بیان ہوگا ۔ مدرسہ بنات الحرم کی جانب سے اسنادات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ نظامت کے فرائض محترمہ اسریٰ منظور انجام دیں گی ۔۔
جلسہ استقبال رمضان المبارک و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : انجمن ترقی اردو عظیم تر حیدرآباد کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی اجلاس بہ عنوان فضائل رمضان اور نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی مولانا سید میمن شاہ قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت پتھر والے شاہ بابا 4 مئی کو اردو گھر مغل پورہ آٹھ بجے شب منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز قاری انیس احمد انیس شرفی کے قرات کلام پاک سے ہوگا جب کہ محمد ظہیر الدین بابر حمد باری تعالیٰ اور عبدالرزاق جنیدی نعت شریف پیش کریں گے ۔ مولانا سید سراج الدین صدر مظہر ملت اکیڈیمی بہ عنوان ’ فضائل رمضان المبارک ‘ بیان کریں گے ۔ جناب محمد مسعود علی خاں صدر انجمن کی خیر مقدمی تقریر ہوگی ۔ جناب اسلم فرشوری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ بعد ازاں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جس میں مسرس انجم شافعی ، فاروق شکیل ، سردار سلیم ، نور الدین امیر ، حامد رضوی ، باقر تحسین ، انیس احمد انیس ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، ڈاکٹر نعیم سلیم ، فاروق حسین ، فرید الدین صادق ، خلش حیدرآبادی ، طاہر رومانی ، زاہد ہریانوی ، زعیم زمرہ ، مولانا شمس الزماں ، اکبر خاں ، جہانگیر قیاس ، ثناء اللہ انصاری وصفی ، عظمت علی ، تجمل اظہر اور عبدالرزاق جنیدی پرواز اور دیگر نعت شریف پیش کریں گے ۔۔
محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 2 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔
لڑکیوں کے لیے
قرات کلام پاک کا مقابلہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : کنوینر مقابلہ قرات قاری محمد عبید اللہ سعد کے بموجب اقراء قرات سوسائٹی کی جانب سے 5 مئی کو محبوب فنکشن پیالیس شاہ علی بنڈہ میں اتوار کے دن صبح 9 بجے سے لڑکیوں کے لیے قرات کلام پاک کا مقابلہ منعقد ہوگا ۔ جس کی نگرانی مریم بیگم زوجہ سید شریف الدین کریں گی ۔ مقابلہ میں لڑکیاں اپنی مرضی سے قرآن دیکھ کر کہیں سے بھی تلاوت کرسکتی ہیں ۔ 15 سال سے زائد عمر کی لڑکیاں یا خواتین حصہ لے سکتی ہیں ۔ شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے فون نمبر پر اپنا نام رجسٹریشن 3 مئی تک کروا سکتی ہیں فون 9440486723 ۔مقابلہ کے اختتام پر نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا اور انعامات بھی تقسیم کردئیے جائیں گے ۔۔
مدرسہ تزکیۃ البنات عزیزیہ کا
جلسہ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : الحاج ساجد مصباح الدین ناظم مدرسہ کے بموجب مدرسہ تزکیۃ البنات عزیزیہ کا جلسہ بعنوان عظمت قرآن و استقبالیہ رمضان و تقسیم اسنادات زیر نگرانی محترمہ بشری عائشہ صدر معلمہ 2 مئی کو 9 بجے صبح کوہ نور گارڈن فنکشن ہال حافظ بابا نگر منعقد ہوگا ۔ صدارت محترمہ ذکیہ کوثر صدر معلمہ و شیخ الحدیث کریں گی جب کہ مہمانان خصوصی محترمہ امتہ العزیز اسماء معلمہ تفسیر و حدیث جامعہ ریاض البنات ہوں گے ۔۔
جلسہ تقسیم اسناد و انعامات
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی کے زیر اہتمام 20 روزہ مفت دینی تعلیمی کلاسیس (برائے طلباء وطالبات ) کے جلسہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب 5 مئی کو صبح 11 بجے آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائیؒ روبرو چارمینار بس اسٹانڈ پنچ محلہ مقرر ہے ۔ تقسیم اسناد انعامات بدست علماء کرام و مشائخین عظام عطا کئے جائیں گے ۔ جلسہ کی نگرانی مولانا الحاج صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی المعروف افتخار پاشاہ کریں گے ۔۔
جلسہ عظمت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ ؒ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ عظمت امام اعظم ابوحنیفہ ؒ 2 مئی کو بعد نماز عشاء مسجد بلال ہاشم نگر میں منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا سید عبدالواسع نقشبندی اور مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری خطاب کریں گے ۔۔
جلسہ استقبال رمضان المبارک برائے خواتین
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : شعبہ خواتین جماعت اسلامی چارمینار اور جی آئی او کے مشترکہ زیر اہتمام 3 مئی کو 2 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں جلسہ استقبال رمضان المبارک برائے خواتین وطالبات مقرر ہے ۔ صدارت محترمہ ناصرہ خانم ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ کریں گے ۔ کنوینر جلسہ محترمہ عزیزہ سیدہ مدیحہ مامور کے بموجب محترمہ آسیہ عرفان کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ کنوینر جلسہ حمد باری تعالیٰ پیش کریں گے ۔ دوران جلسہ سرکردہ خواتین مختلف عناوین جیسے روزہ اور اس کے ثمرات و برکات ، استقبال رمضان کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں ، سحری اور افطار کی برکتیں ، ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت پر تقاریر ہوں گی ۔ جب کہ زکواۃ خدمت خلق کا بہترین ذریعہ پر محترمہ افشاں انجم ، لیلۃ القدر کی حقیقت ، اہمیت و شب بیداری پر محترمہ صدف رحمان ، رمضان ، تقویٰ اور تزکیہ نفس کی اہمیت پر محترمہ عائشہ سلطانہ ، قرآن کے عجائبات اور سائنس پر محترمہ عطیہ ربی اور ماہ مبارک ، خواتین کی ذمہ داریاں پر محترمہ کفیل النساء خطاب کریں گے ۔ آخر میں صدارتی خطاب محترمہ ناصرہ خانم کا ہوگا ۔ اس موقع پر سمر کیمپ کے انعامات کی بھی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ کنوینر جلسہ نے خواتین اور طالبات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔
دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 2 مئی کو 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مفتی محمد آصف بلال قادری استقبال ماہ رمضان پر خطاب کریں گے ۔۔
مدرسہ محمدیہ جمال قرآن کا
آج سالانہ جلسہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : مدرسہ محمدیہ جمال القرآن کے زیر اہتمام جلسہ سالانہ تکمیل حفظ قرآن مجید و مدارس دینیہ کی ضرورت و اہمیت و استقبال رمضان المبارک 2 مئی کو بعد نماز عشاء منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد کمال الرحمن قاسمی سرپرستی کریں گے ۔ جب کہ صدارت مولانا عبدالقوی چشتی ( ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد ) کی ہوگی ۔ معزز مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا غیاث احمد رشادی ، مولانا شاہ محمد فضل الرحمن محمود شرکت کریں گے ۔ قرات کلام پاک حافظ و قاری محمد عبدالباسط رشادی اور نعت شریف حافظ محمد وسیم انصاری فیضی کی ہوگی ۔ نظامت مفتی اکرام الحسن مبشر قاسمی انجام دیں گے ۔۔