بزم علم و ادب شعبہ خواتین کا
جلسہ استقبال رمضان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : رفیعہ نوشین معتمد شعبہ خواتین کے بموجب اجتماع 13 اپریل کو 2-30 بجے دن ایمپائر اسٹیٹ ملک پیٹ اکبر باغ فلیٹ نمبر 105 مقرر ہے ۔ حافظہ شیرین قرات کریں گی ۔ ممتاز جہاں عشرت حمد سنائیں گی ۔ محترمہ عطیہ نور الحق قادری کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے گی ۔ سیدہ عابدہ کریم ’ ماہ رمضان ۔ فضائل و مسائل ‘ پر بیان کریں گے ۔ ڈاکٹر جوہر جہاں ’ موسم گرما اور ماہ رمضان سے متعلق احتیاطی تدابیر ‘ پر بیان کریں گے ۔ محترمہ نسرین نور اپنا تازہ کلام سنائیں گے ۔ محترمہ اختر جہاں ’ آداب تلاوت ‘ مضمون سنائیں گے ۔ رفیعہ نوشین نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل کو بعد عشاء مسجد گل بانو نامپلی میں اجتماع منعقد ہوگا ۔ مفتی محمد آصف بلال قادری تذکرہ امام اعظم ابوحنیفہ ؒ پر خطاب کریں گے ۔۔
مجلس چھٹی شریف
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : مجلس چھٹی شریف حضرت خواجہ غریب نوازؒ 12 اپریل کو بعد مغرب قیام گاہ خواجہ شاہ محمد سلیم قریشی قادری افتخاری واقع المصطفی کالونی غازی ملت کالونی فلک نما میں مقرر ہے ۔ جس میں ختم خواجگان محفل نعت و محفل سماع ہوگی ۔۔
درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن مجید بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔۔
ادارہ ادب اسلامی کے
طرحی مشاعرہ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب ظفر فاروقی کے بموجب ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا طرحی مشاعرہ 7 اپریل کو 8 بجے شب زیر صدارت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری منعقد ہوا ۔ ابتداء میں ظفر فاروقی کی تلاوت و ترجمانی کے بعد غزل کے دور میں صدر مشاعرہ کے ساتھ ریاض تنہا ، رؤف خیر ، فاروق شکیل ، کامل حیدرآبادی ، طاہر گلشن آبادی ، سمیع اللہ حسینی ، فاروق عارفی ، نعیم سلیم ، انجنی کمار گوئل ، یوسف روش ، ظفر فاروقی ، خواجہ مسیح الدین ، اکرم علی اکرم ، رفیع اللہ ، منظور احمد ، راشد محمود ، اعجاز احمد اعجاز اور ابراہیم حنفی نے طرحی سنجیدہ کلام سناکر داد پائی ۔ درمیان میں طنز و مزاح کے شاعر لطیف الدین اور شبیر خاں اسمارٹ نے پنے کلام سے محفل کو زعفران زار کردیا ۔ آخر میں اعجاز محی الدین وسیم نے طنزیہ خاکے سنائے ۔۔
ٹولی چوکی میں
عازمین حج کا تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے چوتھا تربیتی اجتماع اتوار 14 اپریل کو 10-30 بجے تا 4 بجے سہ پہر میجسٹک گارڈن فنکشن ہال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ ایگزیکٹیو آفیسر جناب ایم اے وحید صدارت کریں گے ۔ مولانا مفتی محمد تجمل حسین استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد فضائل و مسائل مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبویؐ بیان کریں گے ۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی امام و خطیب مسجد ٹین پوش لال ٹیکری مخاطب کریں گے ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سمجھایا جائے گا اور اس کی شرائط بیان کی جائیں گی ۔ قرات کلام پاک اور نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ سفر حج کے انتظامات کے تعلق سے ضروری باتیں بتائی جائیں گی ۔ خانگی ٹور آپریٹرز کے ذریعہ جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ خواتین کے لیے پردہ کے ساتھ علحدہ انتظام کیا گیا ہے ۔ عازمین سے بپابندی وقت شرکت کرنے اور اپنے ساتھ قلم اور نوٹ بک لانے کی خواہش کی گئی ہے تاکہ وہ اہم پوائنٹس نوٹ کرسکیں ۔۔