مدیرا ایرپورٹ رونالڈو کے نام سے موسوم‘تقریب تنازعہ کا شکار

لزبن ۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام سے ایرپورٹ کو منسوب کرنے کی تقریب تنازعہ کا شکار ہوگئی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  بارسلونا فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی کھیل کے لئے خدمات کے اعتراف میں پرتگال کی حکومت نے ‘مدیرا ایرپورٹ’ کو رونالڈو کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔مدیرا وہ جزیرہ ہے جہاں کرسٹیانو رونالڈو کی پیدائش ہوئی تھی اور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب میں رونالڈو کے علاوہ پرتگال کے تقریب میں موجود رونالڈو کو بھی شائد اس کا احساس ہوا ہوگا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ ایک ایرپورٹ کو اپنے نام سے منسوب ہوتے دیکھنا بہت ہی یادگار لمحہ ہے، مجھے فخر ہے کہ میر اتعلق اس جگہ سے ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی رونالڈو کے مجسمے کا خوب مذاق اڑایا گیا اور ٹویٹر پر اس پر ہیش ٹیگ بھی بن گیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘اس مجسمے سے زیادہ تو میری شکل رونالڈو سے ملتی ہے۔ایک اور شخص نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ مجسمہ ساز کو غلط تصویر بھیج دیں۔ایک خاتون نے ٹوئیٹ کیا کہ اس مجسمے کو بنانے والا ضرور لیونل میسی کا مداح ہوگا۔رونالڈو کے مداحوں نے مجسمہ بنانے والوں پر شدید تنقید کی اور سوشل میڈیا پر انہیں طرح طرح کے القابات سے نوازا۔