مدہول میں یوم تلنگانہ کا انعقاد

مد ہول /19 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) شہر مد ہول میں یوم تلنگانہ منا یا گیا جس میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے جد ید بس اسٹا نڈ پر تلنگانہ پر چم لہرا یا اس مو قع پر جناب افروز خان ٹی آر ایس قائد سا بقہ سر پنج مد ہول سریندر ریڈی کو آپر یٹیو چیر مین ،جناب بی انیل سر پنج بی جے پی مد ہول ، جناب ایم اے عزیز سنئیر قائد ٹی آر ایس ٹی آر ایس قائد رمیش ، سید خالد مخدوم سا بقہ ایم پی ٹی سی کے علاوہ دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کے سی آر کی زیر قیادت حکو مت نے تلنگانہ کو سنہرا تلنگانہ بنایا جائے گا اس کے لے ہرممکن کو شش جاری ہے تلنگانہ کے مستحق افراد خاندان کو ان کے حق دلوانے کیلئے حکو مت کمر بستہ ہو چکی ہے اورہر خاندان کو کم ازکم 30 کلوچاول اور دیگر اشیا ء فراہم کر نے اور آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے ہر آدمی کو خوشحال زند گی بسر کرنے کیلئے ملازمیتں اور ضیعف العمر افراد و معزورین کیلئے وظائف میںاضا فہ کیاجا ئے گا اور ہر گائوںمیں پینے کیلئے منرل واٹر اور صحت کیلئے ہیلت سنٹرس قائم کئے جائنگے جناب افروز خان نے کہاکہ مسٹر چندر شیکھر رائو کی قیادت میں ترقیا تی کام کو انجام دینے کیلئے مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مد ہول ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہو گئے اور تعلقہ مدہول کو ایک مثالی تعلقہ بنا نے کا انہوں نے عزم کر رکھا ہے مسٹر جی وٹھل ریڈی عوامی امیدوںپر کھرے اترنے کیلئے حکو مت میں شامل ہو گئے اس مو قع پر یہاںپر مو جود عوام نے جے تلنگانہ کے نعرہ لگارہے تھے ۔