مدہول /9 اپریل ( سیاست نیوز) شہر مدہول میں کا نگریس پارٹی قائدین کی جا نب سے مدہول میں گھر گھر انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے عوام سے پر زور اپیل کی کہ وہ 11 اپریل کو کانگریس پارٹی امیدوار راتھوڑ رمیش کو بھاری اکثریت سے کا میاب بنائیں اس موقع پر وصی الدین خالد پٹیل ، اعجاز الدین نائب صدر منڈل پر یشد ، عمران خان ، شکیل احمد خان ، شیخ احمد ودیگر کا نگریس قائدین کی جانب سے انتخابی مہم چلائی گئی اس موقع پر بات کر تے ہوئے وصی الدین خالد پٹیل ، اعجا ز الدین نے کہاکہ ہندوستان میں تبدیلی کی لہر ہے اور لوگ راہول گا ندھی سے بہت امید لگائے بیٹھے ہیں۔