مدہول میں مدارس کے اوقات تبدیلی

مد ہول /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سال نو میں اسکول کے اوقات میں حکو مت کی جا نب سے تبدیلی کر تے ہوئے ہائی اسکول اور اپر پرائمری اسکول صبح 9 تا 4:30 ہو نگے جب کہ پرائمری اسکول 9 تا 4 بجے تک ہو گا اس سے زیادہ اوقات میں اسکول کھلا رکھنے پر آر ٹی آئی کے تحت کاروائی کی جا ئے گی ان خیالات کااظہار جناب وشواناتھ کدم ایم ای او مدہول نے خطاب کرتے ہوئے منڈل ریسورس سنٹر میں آج ہیڈ ماسٹر میٹنگ میں کیا انہوں نے کہاکہ خا ص طور پر خانگی اسکولس 4:30 بجے کے بعد کھلا نہ رکھنے کی ہدایت دی اور 5 ستمبر کو منعقد ہو نے والے یوم اسا تذہ کا اہتمام کریں اور سروے پلی رادھا کر شن کو خراج عقیدت پیش کر سکے اورکہاکہ طلباء کے اندر مختلف پرگروامس اور کھیل کود کے ذریعہ ہی طلباء کی ہمہ جہتی ترقی ہو تی ہے جناب وشواناتھ کدم نے کہاکہ اس روز تمام ہیڈ ماسٹر اپنے اپنے مدارس میں ٹی وی سیٹس و کنکشن لگواکر رکھیںتا کہ حکو مت کی جا نب سے راست نشر کئے جا نے والے پروگرام کا طلباء راست مشاہد ہ کر سکے پروگرام کا تذکرہ کر تے ہو ئے کہاکہ یہ دو پہر 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک نشر ہو گا انہوں نے ہیڈ ماسٹر س سے کہاکہ حکو مت کی جا نب سے تبدیل شدہ اوقات کے مطابق مضمون واری پر یڈ س پلان بنوالیں تا کہ درس و تدریس میں کوئی روکاوٹ نا ہو سکے اس مو قع پر منڈل کے تمام صدر مدرس جن میں جناب رونق علی خان صدر مدرس زیڈ پی ایس ایس باسر ، سراج الدین ، عبدالجبار ، جاوید احمد ، واجد احمد ، ڈی سرینواس و دیگر موجود تھے ۔