مدہول میں سینکڑوں افراد کی ٹی آر ایس میں شمولیت

مدہول۔ /5 اپریل ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ٹی آرایس پارٹی کی غیر معمولی مقبولیت و کار کر دگی کو دیکھتے ہوئے شہر مدہول کے یادو کر ما طبقہ کے سینکڑوں افراد آج لکشمی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول ، جناب افروز خان نائب صدر اے ایم سی بھینسہ و صدر ٹی آرایس پارٹی مدہول منڈل کے ساتھ مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول کی رہا ئش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کر تے ہوئے ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور مسٹر جی وٹھل ریڈی سے استفسار کر تے ہوئے کہاکہ آپ کی کاوشوں کی وجہ سے مدہول کرما طبقہ کو مینڈھے سبسیڈی پر فراہم کئے گئے جو قابل ستائش ہے، انہوں نے کہاکہ کوئی بھی حکو مت آج تک اس طبقہ کے تعلق سے فکر مند نہیں تھی لیکن مسٹر کے چندر شیکھر رائو وزیر اعلی تمام طبقات کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جس کی جتنی ستا ئش کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ مدہول کی ترقی آپ ہی کے دور میں ممکن ہے لہذا جلد از جلد مدہول کی ترقی کیلئے اقدامات کریں جس پر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی نے کرما طبقہ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ شہر مدہول کی ترقی ہی اصل میری زندگی کا مقصد ہے اور میں اس کو اپنے دور اقتدار میں ضرور ترقی کی راہ پر گامزن کرونگا، انہوں نے کہاکہ تمام طبقات کیلئے حکو مت کام کر رہی ہے اسی طرح میں بھی تمام عوام کی خدمت کو ہی ترجیح دیتاہوں، مدہول میں سب سے پہلے سب مارکیٹ یارڈ قائم کر نے کیلئے جدو جہد جاری ہے اسی طرح سب رجسٹرار آفس ، سب کورٹ اور دیگر اہم ترقیاتی کام جلد ازجلد حل کئے جائینگے۔