منڈل پریشد پر قبضہ کرنے ہر پارٹی کوشاں
مدہول۔/16مارچ،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ مدہول میں انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ ہر پارٹی کے امیدوار اپنی پارٹی کو کامیاب بنانے کی فکر میں مصروف ہوچکے ہیں ۔ اس طرح صدر نشین منڈل پریشد مدہول زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سیز کی نشستوں کو بھی محفوظ کردیا گیا ہے۔ صدر نشین منڈل پریشد مدہول کی نشست ایس سی خاتون کیلئے محفوظ کردی گئی ہے جبکہ زیڈ پی ٹی سی مدہول منڈل کی نشست جنرل خاتون کیلئے مختص کردی گئی ہے۔ اس طرح مدہول منڈل میں خواتین کی حکومت ہوگی۔ اس بار مدہول منڈل میں دو ایم پی ٹی سیز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مدہول میں جملہ 14 ایم پی ٹی سیز تھے لیکن اس بار جملہ 16ایم پی ٹی سی کے راست انتخابات ہوں گے۔ دو ایم پی ٹی سی کا اضافہ ایک ٹاکلی دوسرا اونی سے ہوا ہے۔
اس وقت غور طلب بات یہ ہے کہ منڈل پریشد کیلئے ایس سی خاتون کیلئے محفوظ ہے اور اونی جو ایم پی ٹی سی کا نیا حلقہ ہے اس حلقہ سے ایس سی خاتون کو نشست محفوظ کردی گئی ہے جس کی وجہ سے اونی میں کسی بھی پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوتا ہے تو وہ منڈل پریشد کی نشست پر قبضہ کرے گا جبکہ دوسرے مقامات سے ایس سی کا کوئی امیدوار کامیاب نہ ہونے کی صورت میں اونی کے امیدوار کے مقدر بلند ہوجائیں گے۔ اس طرح مدہول منڈل میں ایم پی ٹی سی کی نشستوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ جنرل خاتون وٹھولی سے جنرل ایڈ بیڈ سے جنرل خاتون ، چنتہ کومنٹہ سے جنرل خاتون، باسر ایس ٹی خاتون، باسر شارہ نگر جنرل پورگاؤں جنرل، آشٹار جنرل، مدگل جنرل، بیدرپلی بی سی جنرل،تروڑہ جنرل، ٹاکلی ایس سی جنرل، کارے گاؤں ایس سی جنرل، اونی ایس سی خاتون کیلئے نشست محفوظ کردی گئی ہے۔