مدہول میں انتخابی عہدیداروں کے تربیتی کلاسیس کا انعقاد

مد ہول /3 اپر یل ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) مد ہول منڈل پر یشد ڈولپمنٹ آفیس ہال میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی انتخاباتکیلئے دعویداروں کے تربیتی کلاسس کا انعقاد عمل میںلایا گیا مسٹر ایس سرنیواس ریڈی ریٹرننگ آفیسر مدہول منڈل ، مسٹر کے وینکٹ رام ریڈی ایم پی ڈی او مد ہول منڈل نے اس اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی انتخابات کے ضمن میں رائے دہی کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہے رائے دہی 6 اپر یل کو مقرر تھی لیکن عدالتی فیصلہ کے مطا بق 11 اپر یل کر دی گئی انہوں نے مدہول منڈل کے پرو سیا ئیڈنگ آفیسر اور اسسٹینٹ پروسیا ئیڈنگ آفیسر س کیلئے تر بیتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں رائے دہی کے متعلق تفصیلی تر بیت دیتے ہوئے مختلف مسائل سے واقف کروایا گیا اور صد فیصد انتخابات کو پر امن رائے دہی بنا یا جا ئیگا اس طرح حلقہ مدہول کے چھ منڈلس جن میں مد ہول ، بھینسہ ، کو بیر ، تانور ، لوکیشورم ، کنٹالہ میں بھی تر بیتی پروگروامس منعقد کر تے ہوئے پی او اے پی او س کا ایک روز ہ تر بیتی پروگرام منعقد کیے گئے ۔