مدہول میںایم پی ٹی سیز و زیڈ پی ٹی سیز کے انتخابات4 جون کو رائے شماری

مدہول /2 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)مدہول حلقہ اسمبلی کے ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی ووٹوں کی گنتی اقامتی اسکول مدہول میں 4 جون کو صبح 8 بجے سے شروع ہو گی پہلے ایم پی ٹی سی ووٹوں کی گنتی ہوگی بعد میں زیڈ پی ٹی سی ووٹوں کی گنتی کی جائے گی واضح رہے کہ حلقہ اسمبلی مدہول کے ساتھ منڈلوں کے ووٹوں کی گنتی مدہول میں ہی ہوگی روم نمبر 1,2 میں کنٹالہ منڈل کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ،روم نمبر 3,4 میں لو کیشورم منڈل ، روم نمبر 5،6 میں بھینسہ منڈل ، روم نمبر 7 میں مدہول منڈل ، روم نمبر 8 میں باسر منڈل ، روم نمبر 9,10 میں تا نور منڈل ،روم نمبر 11,12 میں کو بیر منڈل کے ووٹو ں کی گنتی کی جائے گی فی کس ایم پی ٹی سی ووٹوں کی گنتی کیلئے دو ٹیبل لگائے جائینگے واضح رہے کہ 7 منڈلوں کیلئے تقریبا 700 سے زائد کاونٹگ اسٹاف یہاں پر کام کریگا ووٹوں کی گنتی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔

Leave a Comment