مد ہول /19 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مد ہول منڈل پر یشد کا جنرل باڈی اجلا س 20 ستمبر بروزہفتہ بوقت 11:30 بجے دن منڈل پر یشد ہال میںمنعقد کیا جارہا ہے اس بات کی اطلاع جناب نورمحمد ایم پی ڈی او مدہول نے ایک صحا فتی بیان میں بتا ئی انہوں نے کہاکہ اس میقات کا پہلا جنرل با ڈی اجلاس محتر مہ انو شا ء سائی بابا کی زیر قیادت منعقد کیا جا رہا ہے اس اجلاس میں مد ہول منڈل کے ایم پی ٹی سیز ، زیڈ پی ٹی سیز ، کے علاوہ منڈلکے سر پنجوں اور منڈلس کے تمام محکمہ جات کے سرکاری ملازمین سے شر کت کی اپیل کی واضح رہے کہ مد ہول منڈل پر یشد کا جنرل باڈی اجلاس تین سال سے زائد عرصہ کے ہونے جار ہا ہے کیو نکہ در میان میںلو کل باڈی انتخابات کو روک کر اسپیشل آفیسر کے تقرر کئے گئے تھے اب انتخابات کے بعد یہ پہلا جنرل با ڈی اجلاس ہو نے جار ہا ہے جس میںتمام سیاسی قائدین نومنتخبہ شر کت کر ینگے ۔