بھوپال (مدھیہ پردیش) ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے اتوار کو اپنی کابینہ میں توسیع دیتے ہوئے 28 وزراء کو شامل کیا جس میں واحد مسلم چہرہ عارف عقیل کا ہے جو 15 سال بعد کسی مسلم وزیر کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق شمالی بھوپال سے ہے۔ علاقائی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے کمل ناتھ نے مالوا نواد علاقہ سے 9 ایم ایل ایز اور سنٹرل مدھیہ پردیش سے 6 اور گوالیار چمبل سے 5 اور بندیل کھنڈ سے 3 ایم ایل ایز کو اپنی کابینہ میں جگہ دی ہے۔ گورنر آنندی بین پٹیل نے راج بھون میں نئے وزراء کو عہدہ کا حلف دلایا۔