مدھیہ پردیش میں کانگریس کے155 امیدواروں کی فہرست جاری

بھوپال ۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کانگر یس کے /28 نومبر کو 230 رکنی اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے 155 امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ جس میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ اور ریاستی مہم کمیٹی کے انچارج جیوتر آدتیہ سندھیا کے نام شامل نہیں ہیں ۔ اس ریاست میں کانگریس کی کامیابی کی صورت میں ان دونوں کو چیف منسٹر کے اہم دعویداروں کے طو رپر دیکھا جارہا ہے ۔ ہفتہ کی شب جاری فہرست میں 21 خواتین اور 24 نئے چہرے شامل ہیں ۔ 46 ارکان کو حسب توقع دوبارہ نامزد کیا گیا ہے ۔ سابق چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ کے فرزند و موجودہ رکن اسمبلی جے وردھن سنگھ ، بھائی لکشمن اور بھتیجہ پریاورٹ سنگھ کو بالترتیب راگھو گڑھ ، چھچھوڑہ اور کلچیپور سے ٹکٹ دیئے گئے ہیں ۔ توقع ہے کہ کانگریس مابقی 75 امیدواروں کی فہرست جلد جاری کرے گی ۔