بھوپال 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں کانگریس نے اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی منشور کی تیاری پر غور و خوص شروع کیا ہے ۔ پارٹی کے ویژن دستاویز کی تیاری سے قبل ریاست کے تمام دعویداروں سے ان کی رائے حاصل کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ کانگریس اس ریاست میں کسانںو کیلئے قانونی انکم کمیشن کے خطوط پر کچھ اقدامات کرنے کے وعدے کرسکتی ہے جیسا کہ اس نے کرناٹک انتخابات میں وعدے کئے تھے ۔