مدھیہ پردیش میں کانگریس کو واضح اکثریت :ڈگ وجئے

رتلام، 22 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجئے سنگھ نے ووٹروں کا رخ کانگریس کے حق میں ہونے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست میں پارٹی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔مسٹر سنگھ نے یہاں کانگریس کارکنوں کے کانفرنس کے اختتام کے بعد روانہ ہونے سے پہلے ہیلی پیڈ پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کو واضح اکثریت ملے گی لیکن انہوں نے سیٹوں کی تعداد بتانے سے انکار کیا۔کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ کے وائرل ہونے والے ویڈیو کے سلسلے میں پوچھے جانے پر مسٹر سنگھ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ صف بندی کی سیاست بی جے پی کرتی ہے ، کانگریس نہیں۔ضلع رتلام کی سیٹوں پر انہوں نے کہا کہ رتلام گاوں اور سیلینا سیٹ پر کانگریس کی جیت یقینی ہے جبکہ جاورا اور سیلانا میں چیلنجنگ مقابلہ ہے ۔