مدھیہ پردیش میں کانگریس کو ایس پی کی حمایت :رام گوپال

نئی دہلی۔ 11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں سماجوادی پارلیمانی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے منگل کو کہا کہ مدھیہ پردیش میں ان کی پارٹی حکومت بنانے کے لئے کانگریس کی حمایت کرے گی مسٹر یادو پارلیمنٹ ہاؤس کمپکیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں نے ملک کو برباد کر دیا ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست اس کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں، اسمبلی انتخابات کے نتائج واضح ہونے کے بعد وہ اتحاد کے بارے میں بات کریں گے ۔مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں تازہ ترین رجحانات کے مطابق، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نٹے کی ٹکر چل رہی ہے ۔