مدھیہ پردیش میں ضمنی بلدی انتخابات، کانگریس کو 9 نشستیں

بھوپال 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی ریاست مدھیہ پردیش میں حکمراں بی جے پی کو بلدیہ کے ضمنی انتخابات میں اُس وقت دھکہ لگا جب اپوزیشن کانگریس کے 9 امیدواروں کو کامیابی ملی اور اُس کو صرف 4 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ کارپوریٹرس کی 14 نشستوں کے لئے مختلف بلدی اداروں میں 30 جولائی کو رائے دہی ہوئی تھی۔ ایک مقام پر آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے۔ کانگریس کو نیپا نگر (برہان پور)، سروانیا مہاراج (نیموچ) ، نیوٹن چکلی (چندوارا)، جوناردیو (چندوارا)، دابرا (گوالیار)، براسیا (بھوپال) ، راگھو گڑھ (گونا)، سنگرولی اور ستنا میونسپل اداروں میں ایک ایک نشست پر کامیابی ملی ہے۔